
نئی دہلی، 29 جولائی (ہ س)۔ دنیا بھر کے اسٹاک مارکیٹ سے آج ملے- جلے رجحانات نظر آ رہے ہیں۔ امریکی بازار گزشتہ سیشن میں ملے -جلے نتائج کے ساتھ بند ہوئے۔ وہیں، ڈاؤ جونز فیوچرز آج کمزوری کے ساتھ کاروبار کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ یورپی بازاروں میں گزشتہ سیشن کے دوران خریداری ہوتی رہی جبکہ ایشیائی شیئربازاروں میں آج ملا- جلا کاروبار ہو رہا ہے۔
امریکی مارکیٹ میں گزشتہ سیشن کے دوران ملا- جلا کاروبار ہوتا رہا۔ ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 0.21 فیصد اضافے کے ساتھ 7,428.78 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اس کے برعکس نیس ڈیک نے 0.22 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 24,876.91 پوائنٹس کی سطح پر گزشتہ سیشن کا کاروبار ختم کیا۔ ڈاو¿ جونز فیوچرز فی الحال 0.14 فیصد کمی کے ساتھ 52,675.91 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔
یورپی بازاروں میں گزشتہ سیشن کے دورانتیزی کا رجحان رہا۔ ایف ٹی ایس ای انڈیکس 89.27 پوائنٹس یعنی 0.82 فیصد اضافے کے ساتھ 10,871.02 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اسی طرح، سی اے سی انڈیکس نے 0.62 فیصد چھلانگ لگا کر گزشتہ سیشن کا کاروبار 8,458.78 پوائنٹس کی سطح پر ختم کیا۔ اس کے علاوہ ڈی اے ایکس انڈیکس 102.98 پوائنٹس یعنی 0.40 فیصد اضافے کے ساتھ 25,464.01 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
ایشیائی بازار آج ملا جلا کاروبار کر رہے ہیں۔ نو ایشیائی بازاروں کے انڈیکس میں سے پانچ سبز نشان میں مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے ہیں، جبکہ تین انڈیکس گراوٹ کے ساتھ سرخ نشان میں ہیں۔ تھائی لینڈ اسٹاک ایکسچینج میں تعطیل کی وجہ سے آج سیٹ کمپوزٹ انڈیکس میں کوئی ہلچل نہیں ہے۔
گفٹ نفٹی 173.50 پوائنٹس یعنی 0.72 فیصد اضافے کے ساتھ 24,265 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح اسٹریٹس ٹائمز انڈیکس 0.41 فیصد اضافے کے ساتھ 5,638.98 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ ہینگ سینگ انڈیکس نے آج نمایاں چھلانگ لگائی ہے۔ فی الحال یہ انڈیکس 363.15 پوائنٹس یعنی 1.43 فیصد اضافے کے ساتھ 25,674 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
دوسری جانب نکیئی انڈیکس 1,374.92 پوائنٹس گر کر 60,990 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس 1.04 فیصد گر کر 6,067.13 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ کوسپی انڈیکس میں آج بھی زوردار گراوٹ کا سلسلہ جاری رہا۔ فی الحال یہ 492.10 پوائنٹس یعنی 8.90 فیصد گر کر 5,531.56 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔
تائیوان ویٹڈ انڈیکس میں بھی آج نمایاں کمزوری نظر آ رہ ہے ۔ یہ فی الحال 1,650.93 پوائنٹس یعنی 3.97 فیصد کمی کے ساتھ 39,952.43 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس بھی 0.53 فیصد گر کر 3,793.18 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد