
نئی دہلی، 29 جولائی (ہ س)۔ گھریلو صرافہ بازار میں آج ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران گراوٹ کا رجحان نظر آرہا ہے۔ قیمت میں واقع ہوئی کمزوری کی وجہ سے چنئی اور ممبئی کو چھوڑ کر ملک بھر کے بیشتر صافہ بازاروں میں سونا 1,570 روپے فی 10 گرام سے لے کر 1,740 روپے فی 10 گرام کے درمیان سستا ہو گیا ہے۔ وہیں،چنئی اور ممبئی میں سونے کی قیمت 1,570 روپے فی 10 گرام سے لے کر 1,710 روپے فی 10 گرام کے درمیان گراوٹ درج کی گئی ہے۔ اسی طرح چاندی کی قیمت بھی آج 5000 روپے فی کلو گرام تک گر گئی ہے۔
قیمتوں میں تبدیلی کی وجہ سے، 24کیرٹ سونا ملک بھر کی بیشتر صرافہ بازاروں میں 1,44,160 روپے فی 10 گرام سے لے کر 1,44,310 روپے فی 10 گرام کے درمیان ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسی طرح آج 22 کیرٹ سونا 1,32,140 روپے فی 10 گرام سے لے کر 1,32,290 روپے فی 10 گرام کے درمیان فروخت ہو رہا ہے۔ چاندی کی قیمت میں بھی گراوٹ کی وجہ سے، یہ چمکدار دھات آج دہلی کے صرافہ بازار میں 2,34,900 روپے فی کلو گرام میں فروخت ہو رہی ہے۔
دہلی میں آج 24 کیرٹ سونا 1,44,310 روپے فی 10 گرام پر ٹریڈ کر رہا ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,32,290 روپے فی 10 گرام درج کی گئی ہے۔ وہیں ملک کی مالیاتی راجدھانی ممبئی میں 24 کیرٹ سونا 1,44,160 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,32,140 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح احمد آباد میں 24 کیرٹ سونے کی خوردہ قیمت 1,44,210 روپے فی 10 گرام ریکارڈ کی گئی ہے اور 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,32,190 روپے فی 10 گرام ریکارڈ کی گئی ہے۔
ان بڑے شہروں کے علاوہ چنئی میں آج 24 کیرٹ سونا 1,44,160 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,32,140 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح کولکاتا میں 24 کیرٹ سونا 1,44,160 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,32,140 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہورہا ہے۔ بھوپال میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,44,210 روپے فی 10 گرام ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونا 1,32,190 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔
جے پور میں 24 کیرٹ سونا 1,44,310 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,32,290 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ پٹنہ میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,44,210 روپے فی 10 گرام ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونا 1,32,190 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ لکھنو¿ کے صرافہ بازار میں 24 کیرٹ سونا 1,44,310 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,32,290 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔
ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح آج کرناٹک، تلنگانہ اور اڈیشہ کے صرافہ بازار میں بھی سونے کی قیمت میں گراوٹ درج کی گئی ہے۔ تین ریاستوں کے دارالحکومتوں بنگلورو، حیدرآباد اور بھونیشور میں 24 کیرٹ سونا 1,44,160 روپے فی 10 گرام پر تجارت کر رہا ہے۔ اسی طرح ان تینوں شہروں کی صرافہ بازاروں میں 22 کیرٹ سونا 1,32,140 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد