گاندربل میں مسافر بس الٹ گئی، 39 یاتری زخمی، اسپتال میں داخل
سرینگر، 28 جولائی (ہ س)۔ جموں وکشمیر کے گاندربل ضلع کے گنڈ کے قریب امرناتھ یاتریوں کولے جارہی ایک بس منگل کی صبح پلٹ گئی جس میں کم از کم 39 یاتری زخمی ہو گئے۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ بس، جس کا رجسٹریشن نمبر AR11D-5655 تھا، امرناتھ گھپاکے درشن ک
تصویر


سرینگر، 28 جولائی (ہ س)۔ جموں وکشمیر کے گاندربل ضلع کے گنڈ کے قریب امرناتھ یاتریوں کولے جارہی ایک بس منگل کی صبح پلٹ گئی جس میں کم از کم 39 یاتری زخمی ہو گئے۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ بس، جس کا رجسٹریشن نمبر AR11D-5655 تھا، امرناتھ گھپاکے درشن کے لیےیاتریوں کولے کرجا رہی تھی کہ ہریگانیوان کے موڑ پر حادثے کا شکارہوگئی، جس سے 39 مسافر زخمی ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ سی آر پی ایف، آئی ٹی بی پی، جموں و کشمیر پولیس اور دیگر ایجنسیوں نے بچاؤ آپریشن شروع کیا۔ تمام زخمی یاتریوں کو علاج کے لیے سب ضلع اسپتال (ایس ڈی ایچ) کنگن منتقل کیا گیا، جہاں سے بعد میں انھیں جدید علاج کے لیے سکمز صورہ ریفرکردیا گیا۔ زخمی یاتریوں کا تعلق مدھیہ پردیش، راجستھان اور دہلی سے ہے، اہلکار نے مزید کہا کہ اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ پولیس نے حادثے کا نوٹس لے لیا ہے، جب کہ حادثے کی اصل وجہ معلوم کی جا رہی ہے۔غور طلب ہے کہ اس واقعہ میں بس اور ایک مکان کو زبردست نقصان پہنچا ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande