اتر پردیش میں لکھنؤ اور پریاگ راج کے پولیس کمشنروں سمیت 15 آئی پی ایس افسران کے تبادلے
لکھنؤ، 28 جولائی (ہ س): اتر پردیش حکومت نے منگل کے روز 15 آئی پی ایس افسران کے تبادلے کیے ہیں، جن میں لکھنؤ اور پریاگ راج کے پولیس کمشنر بھی شامل ہیں۔ اس سے قبل پیر کی دیر رات 41 پی سی ایس افسران کے بھی تبادلے کیے گئے تھے۔ موتھا اشوک جین کو ڈائریک
اتر پردیش میں لکھنؤ اور پریاگ راج کے پولیس کمشنروں سمیت 15 آئی پی ایس افسران کے تبادلے


لکھنؤ، 28 جولائی (ہ س): اتر پردیش حکومت نے منگل کے روز 15 آئی پی ایس افسران کے تبادلے کیے ہیں، جن میں لکھنؤ اور پریاگ راج کے پولیس کمشنر بھی شامل ہیں۔ اس سے قبل پیر کی دیر رات 41 پی سی ایس افسران کے بھی تبادلے کیے گئے تھے۔

موتھا اشوک جین کو ڈائریکٹر جنرل، فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کا نیا چارج سونپا گیا ہے۔ اس سے قبل وہ گورکھپور زون کی ذمہ داری سنبھال رہے تھے۔ لکھنؤ کے پولیس کمشنر امریندر کے. سینگر کو ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس کے ساتھ ساتھ ڈائریکٹر جنرل سکیورٹی کی اضافی ذمہ داری دی گئی ہے۔ رام کمار کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل لاجسٹکس کے عہدے سے تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل، گورکھپور زون مقرر کیا گیا ہے، جبکہ نوین اروڑا کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل سروسز کے عہدے سے ہٹا کر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل، وارانسی زون تعینات کیا گیا ہے۔

اسی طرح پیوش مورڈیا کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل، وارانسی زون سے پولیس کمشنر، پولیس کمشنریٹ پریاگ راج مقرر کیا گیا ہے۔ بھگوان ایس شریواستو کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس سے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل سروسز بنایا گیا ہے۔ ڈاکٹر سنجیو گپتا کو ڈائریکٹر جنرل پولیس ہیڈکوارٹر کے ساتھ ساتھ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل لاجسٹکس کی اضافی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے۔

ترون گابا کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سکیورٹی کے عہدے سے لکھنؤ پولیس کمشنریٹ کا نیا پولیس کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دھرم ویر کو انسپکٹر جنرل ہوم گارڈز سے انسپکٹر جنرل، پی اے سی مشرقی زون، پریاگ راج تعینات کیا گیا ہے۔ موہت گپتا کو سکریٹری (داخلہ)، اتر پردیش حکومت کے عہدے سے انسپکٹر جنرل، انسداد بدعنوانی تنظیم، لکھنؤ مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ونود کمار سنگھ کو ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر پولیس اکیڈمی، مراد آباد کے انسپکٹر جنرل کے عہدے سے انسپکٹر جنرل، خصوصی تحقیقات کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

جوگیندر کمار کو پولیس کمشنر، پریاگ راج پولیس کمشنریٹ کے عہدے سے ہٹا کر انسپکٹر جنرل، پی ٹی ایس مراد آباد مقرر کیا گیا ہے۔ آنند سریش راؤ کلکرنی کو انسپکٹر جنرل، انسداد بدعنوانی تنظیم سے سکریٹری (داخلہ)، لکھنؤ تعینات کیا گیا ہے۔ انوپ کمار سنگھ کو پولیس سپرنٹنڈنٹ، پولیس ہیڈکوارٹر سے پولیس سپرنٹنڈنٹ، ای او ڈبلیو مقرر کیا گیا ہے، جبکہ آنند کمار کو پولیس ہیڈکوارٹر سے پولیس سپرنٹنڈنٹ، لوک شکایت ہیڈکوارٹر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande