جموں و کشمیر نے اسمارٹ میٹر نصب کرنے میں قومی اوسط سے کہیں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا
جموں و کشمیر نے اسمارٹ میٹر نصب کرنے میں قومی اوسط سے کہیں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا جموں، 28 جولائی (ہ س)۔ جموں و کشمیر نے بجلی کی تقسیم کے نظام کو جدید بنانے کے لیے مرکزی حکومت کی ریویمپڈ ڈسٹری بیوشن سیکٹر اسکیم کے تحت اسمارٹ میٹر نصب کرنے می
Prepaid meter


جموں و کشمیر نے اسمارٹ میٹر نصب کرنے میں قومی اوسط سے کہیں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا

جموں، 28 جولائی (ہ س)۔ جموں و کشمیر نے بجلی کی تقسیم کے نظام کو جدید بنانے کے لیے مرکزی حکومت کی ریویمپڈ ڈسٹری بیوشن سیکٹر اسکیم کے تحت اسمارٹ میٹر نصب کرنے میں قومی اوسط سے کہیں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ مرکزی وزارتِ توانائی کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق 30 جون تک جموں و کشمیر میں منظور شدہ 14.97 لاکھ سے زائد اسمارٹ میٹروں میں سے 9 لاکھ 70 ہزار 776 اسمارٹ میٹر، یعنی 64.8 فیصد، کامیابی کے ساتھ نصب کیے جا چکے ہیں۔

مرکزی وزیر مملکت برائے توانائی شری پاد نائک کی جانب سے راجیہ سبھا میں پیش کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں آر ڈی ایس ایس کے تحت اسمارٹ میٹروں کی تنصیب کی قومی اوسط 28.2 فیصد ہے، جبکہ جموں و کشمیر نے 64.8 فیصد کی شرح حاصل کرکے نمایاں برتری حاصل کی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں منظور شدہ 14.07 لاکھ صارفین کے میٹروں میں سے 9.36 لاکھ سے زائد، یعنی 66.6 فیصد، نصب کیے جا چکے ہیں، جو قومی اوسط 27.9 فیصد سے کہیں زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ 32 ہزار 419 ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمر میٹر اور ایک ہزار 452 فیڈر میٹر بھی نصب کیے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق اسمارٹ میٹرنگ سے بجلی کی چوری اور تکنیکی نقصانات میں کمی آئے گی، جبکہ صارفین کو بہتر، شفاف اور معیاری بجلی خدمات فراہم کی جا سکیں گی۔ اسمارٹ میٹروں کے ذریعے صارفین موبائل ایپ پر اپنی بجلی کی کھپت حقیقی وقت (ریئل ٹائم) میں دیکھ سکیں گے۔ پری پیڈ میٹر استعمال کرنے والوں کو بلوں میں رعایت، کم رقم کے ری چارج، ہنگامی کریڈٹ الرٹ اور پرانے بقایاجات آسان اقساط میں ادا کرنے جیسی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔

ہندوستھان سماچار

--------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande