دہلی میں مبینہ طور پر 650 کروڑ روپے کے دوا گھوٹالے کی اہم فائلیں غائب، حکومت جواب دے: بھردواج
نئی دہلی، 28 جولائی (ہ س)۔ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) دہلی کے ریاستی صدر سوربھ بھردواج نے دہلی حکومت پر 650 کروڑ روپے کے مبینہ صحت گھوٹالہ سے متعلق اہم فائلوں کو غائب کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ ادویات، بیڈ شیٹ، او آر ایس، ایکسرے مشینوں اور
SAURABH-BHARDWAJ-ALLEGED-DELHI-GOVT-MEDICINE-SCAM


نئی دہلی، 28 جولائی (ہ س)۔ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) دہلی کے ریاستی صدر سوربھ بھردواج نے دہلی حکومت پر 650 کروڑ روپے کے مبینہ صحت گھوٹالہ سے متعلق اہم فائلوں کو غائب کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ ادویات، بیڈ شیٹ، او آر ایس، ایکسرے مشینوں اور دیگر طبی آلات کی خریداری سے متعلق ٹینڈر، سپلائی آرڈر، ورک آرڈر اور تقسیم کے ریکارڈ دستیاب نہیں ہے۔

بھردواج نے منگل کو ایک بیان میںدعویٰ کیا کہ دہلی حکومت کے دفاتر 24 گھنٹے سی سی ٹی وی نگرانی اور سیکورٹی میں رہتے ہیں۔ ان فائلوں کا غائب ہونا سنگین سوالات کو جنم دیتا ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا سے پوچھا کہ یہ فائلیں کیسے غائب ہو گئیں۔

اے اے پی لیڈر نے الزام عائد کیا کہ صحت کے آلات اور سامان کی خریداری میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 10 سے 11 لاکھ روپے کی ایکسرے مشینیں 30 سے 32 لاکھ میں خریدی گئیں، 50 لاکھ اوآر ایس پیکٹ مہنگی قیمتوں پر خریدے گئے، 16 لاکھ سے زیادہ بیڈ شیٹ تقریباً 75 کروڑ روپے میں خریدے گئے اور 100 کروڑ کی ادویات 400 کروڑ میں خریدی گئیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande