ریلوے پولیس کی کارروائی، اڈیشہ سے لایا جا رہا گا نجا برآمد
حیدرآباد ،28 جولائی (ہ س)۔ سکندرآباد ریلوے پولیس نے بین الریاستی گانجہ اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 6 کلو گانجہ برآمد کیا، جس کی مالیت 3 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔ سکندرآباد جی آر پی اور آر پی ایف پولیس نے چرلہ پلی ریلوے اسٹیشن پراچا
ریلوے پولیس کا کریک ڈاؤن، اوڈیشہ سے لایا جا رہا گا نجا برآمد


حیدرآباد ،28 جولائی (ہ س)۔

سکندرآباد ریلوے پولیس نے بین الریاستی گانجہ اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 6 کلو گانجہ برآمد کیا، جس کی مالیت 3 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔ سکندرآباد جی آر پی اور آر پی ایف پولیس نے چرلہ پلی ریلوے اسٹیشن پراچانک تلاشی مہم کے دوران ایک ملزم کو گرفتارکیا۔گرفتار ملزم کی شناخت انتریانی مہانند (23) کے طور پر ہوئی ہے، جو ریاست اوڈیشہ کا رہائشی اور پیشے سے پینٹر ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم اوڈیشہ سے سکندرآباد گانجہ اسمگل کرتے ہوئے پکڑاگیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا،جہاں سے اسے عدالتی ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔ واقعے کے سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔

۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande