نتیش کمار نے بانکی پور ضمنی انتخاب کے ضمن میں لیڈروں سے ملاقات کی
پٹنہ، 28 جولائی (ہ س)۔ جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے قائدین بانکی پور ضمنی انتخاب میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی جیت کو یقینی بنانے کے لئے مہم کے آخری دن تک سرگرم رہے۔ دریں اثنا جے ڈی یو کے قومی صدر اور بہار کے سابق وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے
نتیش کمار نے بانکی پور ضمنی انتخاب پر شرون کمار سے فیڈ بیک لیا اور لیڈروں سے ملاقات کی


پٹنہ، 28 جولائی (ہ س)۔ جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے قائدین بانکی پور ضمنی انتخاب میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی جیت کو یقینی بنانے کے لئے مہم کے آخری دن تک سرگرم رہے۔ دریں اثنا جے ڈی یو کے قومی صدر اور بہار کے سابق وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے منگل کے روزبانکی پور اسمبلی ضمنی انتخاب پر سینئر وزیر اور جے ڈی یو قانون ساز پارٹی کے لیڈر شرون کمار سے ان کی رہائش گاہ 7، سرکلر روڈ پر رائے لی۔ قانون ساز کونسل میں حکمراںپارٹی کے ڈپٹی لیڈر للن کمار صراف موجود تھے۔

بانکی پور ضمنی انتخاب کی مہم کے آخری دن پارٹی لیڈروں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے نتیش کمار سے ملاقات کی۔ نتیش کمار نے سبھی کو مناسب ہدایات دیں اور ان پر زور دیا کہ 30 جولائی کو زیادہ سے زیادہ ووٹروں کی پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچنا یقینی بنائیں۔ نتیش کمار سے ملاقات کرنے والوں میں ایم ایل اے ہیمنارائن ساہ، ایم ایل اے اندرا دیو پٹیل، ایم ایل اے ونے کمار چودھری، سیوان ضلع جے ڈی یو کے صدر جشنو سنگھ، سینئر لیڈر لوک پرکاش سنگھ وغیرہ شامل تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande