
نوئیڈا، 28 جولائی (ہ س)۔
نوئیڈا کے مختلف تھانہ علاقوں میں پیر کے روز پیش آنے والے سڑک حادثات میں چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ حادثات میں جان گنوانے والوں کی عمریں 14 سے 37 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں۔ پولیس نے تمام لاشوں کا پنچنامہ بھر کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔پولیس کمشنر لکشمی سنگھ کے میڈیا ترجمان کے مطابق تھانہ جارچہ علاقے میں پیر کی شام ایک سڑک حادثے میں 35 سالہ اجب سنگھ شدید زخمی ہو گئے تھے۔ انہیں فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں علاج کے دوران ان کا انتقال ہو گیا۔ وہ اصل میں ضلع بدایوں کے رہائشی تھے۔
اسی طرح دادری تھانہ علاقے میں پیر کی دوپہر پیش آنے والے ایک سڑک حادثے میں 26 سالہ مادھو شدید زخمی ہو گئے۔ انہیں اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن علاج کے دوران وہ جانبر نہ ہو سکے۔
تھانہ سیکٹر 142 کے علاقے میں پیر کی شام ایک اور سڑک حادثے میں 37 سالہ راج کمار کی موت ہو گئی۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔
میڈیا ترجمان نے بتایا کہ تھانہ فیز ون علاقے میں پیش آنے والے ایک حادثے میں 25 سالہ دیپانشو کی موت ہو گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔
ادھر تھانہ سیکٹر 20 کے علاقے میں پیر کو ہونے والے ایک حادثے میں 31 سالہ سوربھ کمار شدید زخمی ہو گئے تھے۔ انہیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں بعد میں ان کا انتقال ہو گیا۔ایک اور افسوسناک واقعے میں تھانہ سیکٹر 113 کے علاقے میں پیر کی رات ایک سڑک حادثے میں 14 سالہ انمول شدید زخمی ہو گیا۔ اسے فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا، مگر علاج کے دوران وہ دم توڑ گیا۔پولیس نے تمام معاملات میں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے اور حادثات کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan