پالگھر میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے، کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں
پالگھر میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے، کوئی جانی یا مالی نقصان نہیںممبئی ، 28 جولائی (ہ س)۔ مہاراشٹر کے ضلع پالگھر کے دہانو علاقے میں منگل کی دوپہر 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے مقامی لوگوں میں کچھ دیر کے لیے خوف و ہراس پھیل گیا
EARTHQUAKE DISASTER MAHA PALGHAR


پالگھر میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے، کوئی جانی یا مالی نقصان نہیںممبئی ، 28 جولائی (ہ س)۔ مہاراشٹر کے ضلع پالگھر کے دہانو علاقے میں منگل کی دوپہر 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے مقامی لوگوں میں کچھ دیر کے لیے خوف و ہراس پھیل گیا۔ تاہم اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ ضلع انتظامیہ کے مطابق زلزلہ دوپہر ایک بج کر 9 منٹ پر آیا، جبکہ اس کا مرکز پٹیل پاڑا گاؤں میں تھا۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور محکمہ مالیہ کی ٹیمیں فوری طور پر متحرک ہو گئیں اور متاثرہ علاقوں کی نگرانی شروع کر دی گئی۔ضلع ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کے سربراہ وویکانند قدم نے بتایا کہ فی الحال کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ پوری صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 25 جولائی کو بھی پالگھر ضلع میں 3.1 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ مختصر وقفے میں دوسری مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد ضلع انتظامیہ نے احتیاطی اقدامات مزید سخت کر دیے ہیں۔حکام کے مطابق پالگھر ضلع کے دہانو اور تلاسری علاقوں میں گزشتہ چند برسوں کے دوران وقفے وقفے سے کم شدت کے زلزلے ریکارڈ ہوتے رہے ہیں۔ اگرچہ حالیہ مہینوں میں زلزلے کی سرگرمیاں نسبتاً کم تھیں، لیکن مختصر عرصے میں آنے والے ان دو زلزلوں نے انتظامیہ کو مزید چوکس کر دیا ہے۔ ضلع انتظامیہ نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ اگر آئندہ کسی بھی قسم کی زلزلے سے متعلق سرگرمی ریکارڈ ہوتی ہے تو فوری طور پر ضروری احتیاطی اقدامات کیے جائیں گے اور مقامی شہریوں کو وقتاً فوقتاً ضروری ہدایات اور مشورے جاری کیے جائیں گے۔ہندوستھان سماچار--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande