آسام اسمبلی کا بجٹ اجلاس مقررہ وقت سے دو دن پہلے ہی ختم ہوگا
گوہاٹی، 28 جولائی (ہ س)۔ آسام کی 16ویں قانون ساز اسمبلی کے بجٹ اجلاس کا اختتام مقررہ وقت سے دو دن قبل 29 جولائی کو کیا جائے گا۔ اس بات کا اعلان منگل کو آسام اسمبلی کے اسپیکر رنجیت کمار داس نے وقفہ سوالات کے اختتام پر ایوان کو آگاہ کرتے ہوئے کیا۔ ا
آسام اسمبلی کا بجٹ اجلاس مقررہ وقت سے دو دن پہلے ہی ختم ہوگا


گوہاٹی، 28 جولائی (ہ س)۔ آسام کی 16ویں قانون ساز اسمبلی کے بجٹ اجلاس کا اختتام مقررہ وقت سے دو دن قبل 29 جولائی کو کیا جائے گا۔ اس بات کا اعلان منگل کو آسام اسمبلی کے اسپیکر رنجیت کمار داس نے وقفہ سوالات کے اختتام پر ایوان کو آگاہ کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے بتایا کہ آسام میں تباہ کن سیلاب کے باعث امدادی اور بچاؤ کی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔ ایسے میں اراکینِ اسمبلی کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر متاثرین کی مدد کرنی ہوگی۔ اسی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے گزشتہ پیر کو ایوان کی کاروباری مشاورتی کمیٹی کے اجلاس میں بجٹ اجلاس کو مقررہ وقت سے دو دن پہلے ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اسپیکر کے اس فیصلے کا ایوان کے تمام اراکین نے خیرمقدم کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande