بھپٹیاہی پولیس نے نیپالی شراب کے ساتھ کار ضبط کی،ا سمگلر فرار
سپول، 27 جولائی (ہ س)۔ شراب اسمگلنگ کے خلاف ایک بڑے کریک ڈاؤن میں بھپٹیاہی تھانہ کی ٹیم نے نیپالی شراب کی 720 بوتلوں سے لدی ایک کار کو ضبط کیا۔ پولیس کو کافی عرصے سے علاقے میں شراب کی اسمگلنگ کی اطلاع مل رہی تھی۔خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے
بھپٹیاہی پولیس نے نیپالی شراب  کے ساتھ  کار ضبطکی،ا سمگلر فرار


سپول، 27 جولائی (ہ س)۔ شراب اسمگلنگ کے خلاف ایک بڑے کریک ڈاؤن میں بھپٹیاہی تھانہ کی ٹیم نے نیپالی شراب کی 720 بوتلوں سے لدی ایک کار کو ضبط کیا۔ پولیس کو کافی عرصے سے علاقے میں شراب کی اسمگلنگ کی اطلاع مل رہی تھی۔خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس ٹیم نے بھپٹیاہی کے وارڈ نمبر 9 میں نہر کے قریب ناکہ بندی کی۔ تھانہ انچارج (ایس ایچ او) جے پرکاش چودھری نے بتایا کہ انہوں نے مشکوک کار کو روکنے کی کوشش کی، لیکن ڈرائیور نے بھاگنے کی کوشش میں رفتار تیز کردی۔ پولیس نے کافی دور تک گاڑی کا تعاقب کیا۔ یہ محسوس کرتے ہوئے کہ اسے گھیر لیا گیا ہے، ڈرائیور گاڑی کو سڑک کے کنارے چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا۔ گاڑی کی تلاشی لینے پر پلاسٹک کی آٹھ بوریوں میں بھری نیپالی شراب کی کل 720 بوتلیں برآمد ہوئیں۔ قبضے میں لی گئی شراب اور کار کو تھانے لا کر ضروری قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔ایس ایچ او نے بتایا کہ نامعلوم اسمگلر کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ پولیس فرار ڈرائیور کی شناخت اور گرفتاری اور گاڑی کے اصل مالک کا پتہ لگانے کے لیے مسلسل چھاپہ ماری رہی ہے۔اس کے علاوہ شراب کی اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سرحدی علاقوں میں شراب کی اسمگلنگ کو روکنے کی مہم جاری رہے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande