
جموں, 27 جولائی (ہ س)۔
ضلع کشتواڑ کے دور افتادہ دچھن علاقے میں پیر کی صبح ایک ٹیکسی حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں 9 مسافر زخمی ہو گئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ٹیکسی اپنے مقررہ راستے پر جا رہی تھی کہ اچانک ڈرائیور گاڑی پر قابو کھو بیٹھا، جس سے گاڑی الٹ گئی۔ حادثے کے فوراً بعد مقامی لوگوں اور امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو باہر نکال کر ضلع اسپتال منتقل کیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
حکام نے بتایا کہ تمام زخمیوں کی حالت مستحکم ہے اور کسی کے بھی جان کو فوری خطرہ لاحق نہیں۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر