
سرینگر 27 جولائی (ہ س)۔ وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے بابسی پورہ علاقے میں پیر کو ایک خاتون اپنی رہائش گاہ پر پھندے سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔ متوفی کی شناخت پوشیدہ رکھی گئی ہے۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ خاتون اپنے گھر کے اندر لٹکی ہوئی پائی گئی۔ انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے موت کے گردوپیش کے حالات جاننے کے لیے تفتیشی کارروائی شروع کردی ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir