
سرینگر 27 جولائی (ہ س):۔ وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے بدر کنڈ علاقے میں پیر کو ایک بزرگ خاتون جے سی بی مشین کی زد میں آکر موت ہوگئی۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ اس واقعہ میں خاتون کو شدید چوٹیں آئی ہیں اور اسے فوری طور پر ضلع اسپتال گاندربل منتقل کیا گیا ہے۔ تاہم ڈاکٹروں نے اسے پہنچنے پر مردہ قرار دے دیا۔متوفی کی شناخت گاندربل ضلع کے ریشی پورہ کے رہنے والے عبدالاحد ریشی کی بیوی ہاجرہ کے طور پر ہوئی ہے۔ واقعے کے فوراً بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور قانونی کارروائی شروع کردی۔ حکام نے بتایا کہ ایک کیس درج کر لیا گیا ہے، اور حادثے کی وجہ بننے والے حالات کا پتہ لگانے کے لیے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir