
بہرائچ، 27 جولائی (ہ س)۔
اترپردیش کے ضلع بہرائچ کے دیہی تھانہ علاقے میں 11 ہزار وولٹ کی ہائی ٹینشن لائن کی زد میں آکر ایک 15 سالہ لڑکا المناک طور پر ہلاک ہوگیا۔ شدید جھلس جانے والے لڑکے کو ابتدائی طبی امداد کے بعد لکھنو¿ ریفر کیا گیا لیکن راستے میں ہی اس کی موت ہو گئی۔ اس واقعہ سے ان کے اہل خانہ میں غم و غصہ پھیل گیا۔
دیہی تھانہ علاقے کے کیرتن پور گرام پنچایت کا رہنے والا 15 سالہ عاطف اتوار کی شام تقریباً 7 بجے اتل اپون کے پاس مویشی چرا رہا تھا۔ اس دوران وہ باغ میں ایک درخت پر چڑھ گیا اور درخت کے اوپر سے گزرنے والی 11 کے وی ہائی ٹینشن لائن سے ٹکرا گیا جس سے وہ شدید جھلس گیا۔ حادثے میں اس کی ایک ٹانگ کٹ کردرخت پر لٹک گئی۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اس کے اہل خانہ اسے فوری طور پر ضلع اسپتال لے گئے۔ ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈاکٹروں نے اسے نازک حالت کے پیش نظر لکھنو¿ ریفر کر دیا۔ رات 12 کے قریب لکھنو¿ جاتے ہوئے راستے میں ان کی موت ہو گئی۔ دیہی کوتوال دادن سنگھ نے بتایا کہ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ضلع اسپتال کے مردہ خانہ میں رکھوا دیا ہے اور ضروری قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ واقعہ سے گاو¿ں میں سوگ کی لہر دوڑ گئی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ