پولیس لائن ہندواڑہ میں سی آر پی ایف ہیڈ کانسٹیبل بے ہوش ہوکر گرنے سے فوت
سرینگر، 27 جولائی (ہ س):۔ ضلع پولیس لائنز (ڈی پی ایل) ہندواڑہ میں ایک سی آر پی ایف ہیڈ کانسٹیبل اچانک بے ہوش ہونے کے بعد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ مرنے والے کی شناخت شیو کمار ولد شری کے وجے سندرم کے طور پر کی گئی ہے، جو تم
پولیس لائن ہندواڑہ میں سی آر پی ایف ہیڈ کانسٹیبل بے ہوش ہوکر گرنے سے فوت


سرینگر، 27 جولائی (ہ س):۔ ضلع پولیس لائنز (ڈی پی ایل) ہندواڑہ میں ایک سی آر پی ایف ہیڈ کانسٹیبل اچانک بے ہوش ہونے کے بعد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ مرنے والے کی شناخت شیو کمار ولد شری کے وجے سندرم کے طور پر کی گئی ہے، جو تمل ناڈو کے راممبل گاؤں کے رہائشی ہیں، جو 92 بٹالین سی آر پی ایف کے ساتھ خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈی پی ایل ہندواڑہ میں شیو کمار اچانک بے ہوش ہوگیا اور اسے فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) ہندواڑہ میں علاج کے لیے منتقل کیا گیا۔ تاہم، جی ایم سی ہندواڑہ کے ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔لاش کو طبی قانونی کارروائیوں کے لیے جی ایم سی ہندواڑہ کے مردہ خانہ میں رکھا گیا ہے، جبکہ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande