
گوہاٹی، 27 جولائی (ہ س) ۔آسام کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہمنتا بسوا سرما نے پیر کو ہندوستان کے سابق صدرجمہوریہ اور نامور سائنسدان ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو ان کی برسی پر دلی خراج عقیدت پیش کیا۔
سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 'میزائل مین' کے نام سے مشہور ڈاکٹر کلام نے سیٹلائٹ لانچ وہیکل ٹیکنالوجی اور بیلسٹک میزائل کی ترقی کے ذریعے ہندوستان کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جانے میں تاریخی خدمات انجام دی۔ ان کی دور اندیش قیادت میں ہندوستان نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ایک الگ عالمی شناخت بنائی۔
انہوں نے کہا کہ سائنس میں ان کی خدمات کے ساتھ ساتھ ملک کے 11ویں صدر جمہوریہ کے طور پر ان کی خدمات بے مثال ہیں۔ ڈاکٹر کلام کو عوامی صدرجمہوریہ کے طور پر یاد کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ ملک بھر کے لاکھوں نوجوانوں کے لیے تحریک کا ذریعہ ہیں۔
ملک کی تعمیر میں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی ناقابل فراموش خدمات کو یاد کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے انہیں دلی خراج عقیدت پیش کیا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی