وزیر دفاع راج ناتھ نے کارگل جنگ کےسورماؤں کو خراج عقیدت پیش کیا، شوریہ سندھیا پروگرام میں شامل ہوئے
دراس، 25 جولائی (ہ س)۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ہفتے کے روز کارگل جنگ کے ان ہیروز کو جذباتی خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے ملک کی خدمت میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے فوجیوں کی شجاعت، بہادری اور ملک کے تئیں اٹوٹ لگن کو سلام کیا۔ حکام کے
وجے دیوس تقریب کے موقع پر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے 1999 کی ’کارگل جنگ‘ کے ہیروز کو خراجِ عقیدت پیش کی، ’شوریہ سندھیا‘ پروگرام میںشامل ہوئے


دراس، 25 جولائی (ہ س)۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ہفتے کے روز کارگل جنگ کے ان ہیروز کو جذباتی خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے ملک کی خدمت میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے فوجیوں کی شجاعت، بہادری اور ملک کے تئیں اٹوٹ لگن کو سلام کیا۔

حکام کے مطابق وزیر دفاع نے دراس میں کارگل جنگ کی یادگار پر گلہائے عقیدت نذر کئے اور شہید فوجیوں کی بہادری اور عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اس پروقار تقریب میں سینئر شہری اور فوجی حکام شامل ہوئے۔ بعد میں وہ کارگل وجے دیوس تقریب کے حصے کے طور پر منعقدہ ’شوریہ سندھیا‘ پروگرام میں شامل ہوئے۔ پروگرام میں موجود فوج کے ایک سینئر افسر نے کہا کہ کارگل وار میموریل ہمارے فوجیوں کی شجاعت اور قربانی کی ایک دائمی علامت ہے۔ ہر سال، یہ موقع ان اقدار کو برقرار رکھنے کے ہمارے عزم کو تازہ کرتا ہے جن کے لیے ان بہادروں نے اپنی جانیں قربان کی تھیں۔

یادگاری پروگرام میں شامل ہوئے کارگل شہید کے خاندان کے ایک فرد نے کہا کہ ملک کو ہمارے اپنے لوگوں کو اتنے احترام اور وقار کے ساتھ یاد کرتے ہوئے دیکھنا ہمیں طاقت دیتا ہے۔ ان کی قربانی کو بھلایا نہیں گیا ہے اور یہی ہمارے لیے فخر کی سب سے بڑی بات ہے۔

اس موقع پر لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر ونئے کمار سکسینہ، آرمی چیف جنرل دھیرج سیٹھ، ناردرن آرمی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل پرتیک شرما، 14 کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ اور فوج کے دیگر سینئر حکام موجود تھے۔

’شوریہ سندھیا‘ پروگرام کارگل وجے دیوس منانے کے لیے منعقد کیے جانے والے اہم پروگراموں میں سے ایک ہے۔ یہ پروگرام 1999 کی کارگل جنگ میں ہندوستان کی فتح کی یاد دلاتا ہے اور مسلح افواج کی شجاعت، بہادری اور قربانی کو اعزاز بخشتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande