’من کی بات‘ میں وزیراعظم نریندر مودی نے کہا: ’مجھے ملک کی نوجوان طاقت پر بے حد فخر ہے‘
نئی دہلی، 26 جولائی(ہ س)۔وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ کی 136ویں قسط میں ملک کے نوجوانوں، سائنس، ماحولیات، دفاع، کھیل، خود کفالت، ہنرمندی اور ثقافتی ورثے سمیت متعدد اہم موضوعات پر اظہار خیال کیا۔ انہوں نے ک
’من کی بات‘ میں وزیراعظم نریندر مودی نے کہا: ’مجھے ملک کی نوجوان طاقت پر بے حد فخر ہے‘


نئی دہلی، 26 جولائی(ہ س)۔وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ کی 136ویں قسط میں ملک کے نوجوانوں، سائنس، ماحولیات، دفاع، کھیل، خود کفالت، ہنرمندی اور ثقافتی ورثے سمیت متعدد اہم موضوعات پر اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ملک کی نوجوان نسل پر بے حد فخر ہے اور یقین ہے کہ بھارت کے نوجوان ہر شعبے میں ملک کا نام روشن کرتے رہیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بھارت میں اولمپیاڈ اور ہیکاتھون جیسے علمی و اختراعی مقابلوں کا رجحان مسلسل بڑھ رہا ہے، جو خوش آئند ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ زیادہ سے زیادہ نوجوان ایسے پلیٹ فارمز پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے اور عالمی سطح پر بھارت کا پرچم بلند کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ خلائی شعبے کو نجی کمپنیوں کے لیے کھولنے کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے نجی شعبے کے تیار کردہ بھارت کے پہلے راکٹ ’وکرمõ1‘ کی کامیاب لانچنگ کو ملک کے لیے باعثِ فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بھارتی نوجوانوں کی صلاحیت، اختراع، مہارت اور عزم کی بہترین مثال ہے۔

انہوں نے بین الاقوامی سائنس اولمپیاڈ میں بھارتی طلبہ کی شاندار کامیابیوں کا بھی ذکر کیا اور بتایا کہ طبیعیات اور کیمیا کے اولمپیاڈ میں تمام بھارتی طلبہ نے طلائی تمغے حاصل کیے، جبکہ حیاتیات کے اولمپیاڈ میں بھی تمام شرکائ نے تمغے جیت کر ملک کا نام روشن کیا۔

وزیراعظم نے سابق صدر جمہوریہ ہند ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی برسی پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پوری زندگی نوجوانوں کو بڑے خواب دیکھنے اور انہیں حقیقت میں بدلنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے آئندہ گرو پورنیما کے موقع پر والدین، اساتذہ اور تمام اساتذہ کرام کے تئیں اظہارِ تشکر کی بھی اپیل کی۔

وزیراعظم مودی نے کارگل وجے دیوس کے موقع پر شہدائ اور بہادر فوجیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن بھارتی افواج کی بہادری اور قربانیوں کی یاد تازہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ’شوریہ وجے یاتراُ کے ذریعے نئی نسل کو بھی کارگل کے ہیروز کی قربانیوں سے روشناس کرایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے فوجیوں کی بہادری کے ساتھ ساتھ دفاعی ٹیکنالوجی کو بھی مسلسل مضبوط بنا رہا ہے۔ آئی این ایس مہندرگیری کی بحریہ میں شمولیت اور ڈی آر ڈی او کی جانب سے پناکا لانگ رینج گائیڈڈ راکٹ کے کامیاب تجربے کو انہوں نے دفاعی خود کفالت کی علامت قرار دیا۔

وزیراعظم نے عوام سے پانی کے ہر قطرے کی حفاظت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہر شخص اپنے علاقے کے کسی ایک تالاب، کنویں یا باولی کی دیکھ بھال کی ذمہ داری لے تاکہ آبی وسائل کو محفوظ بنایا جا سکے۔

انہوں نے دولتِ مشترکہ کھیلوں میں شریک بھارتی کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ پی وی سندھو کو جاپان اوپن جیتنے والی پہلی بھارتی کھلاڑی بننے پر مبارکباد دی، جبکہ لارڈز میں بھارتی خواتین کی پہلی ٹیسٹ فتح کو ملک کی خواتین کی طاقت کا تاریخی کارنامہ قرار دیا۔

وزیراعظم نے کیرالہ کے ایک اسکول میں سنسکرت کلب، کشمیر کی روایتی ’وگو‘ چٹائی، اتر پردیش کے بجنور کی خواتین کے تیار کردہ’ودور پریرنا سوَدیشی ہربل ٹی‘، بہار کے سیتامڑھی میں ری سائیکل پلاسٹک سے بننے والی بینچوں اور تریپورہ کے روایتی ساز ’چونگ پرینگ‘ کے احیائ کی کوششوں کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات نہ صرف مقامی ہنرمندوں کو روزگار فراہم کر رہے ہیں بلکہ ’ووکل فار لوکل‘ مہم کو بھی نئی تقویت دے رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ 12 برسوں میں کھادی کی فروخت چھ گنا بڑھ کر تقریباً 8 ہزار کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے تہواروں کے موقع پر کھادی، ہینڈلوم اور دستکاری کی مصنوعات خرید کر مقامی کاریگروں کی حوصلہ افزائی کرنے کی اپیل کی۔

انہوں نے کہا کہ 15 اگست یومِ آزادی ملک کے مجاہدینِ آزادی کی قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اس سال بھی ’ہر گھر ترنگا‘ مہم میں بھرپور حصہ لیں، اپنے گھروں پر قومی پرچم احترام کے ساتھ لہرائیں اور یومِ آزادی کے حوالے سے اپنے تجاویز مائی گَو پورٹل پر بھی ارسال کریں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande