راج ناتھ سنگھ نے کارگل میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا
جموں, 26 جولائی (ہ س): مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، آرمی چیف جنرل دھیرج سیٹھ اور فوج کے اعلیٰ افسران نے اتوار کو دراس میں واقع کارگل جنگی یادگار پر ملک کے بہادر سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ یہ تقریب کرگل وجے دیوس کی 27ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد
Rajnath


جموں, 26 جولائی (ہ س): مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، آرمی چیف جنرل دھیرج سیٹھ اور فوج کے اعلیٰ افسران نے اتوار کو دراس میں واقع کارگل جنگی یادگار پر ملک کے بہادر سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ یہ تقریب کرگل وجے دیوس کی 27ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہوئی۔

راج ناتھ سنگھ نے کارگل جنگی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھا کر 1999 کی کرگل جنگ میں ملک کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے والے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس سے قبل لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ، آرمی چیف جنرل دھیرج سیٹھ اور شمالی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف لیفٹیننٹ جنرل پرتیک شرما سمیت فوج کے دیگر اعلیٰ افسران نے بھی یادگار پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔

اس موقع پر تین ہیلی کاپٹروں نے تیر نما تشکیل میں پرواز کرتے ہوئے جنگی یادگار پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ وزیر دفاع ہفتہ کو دراس پہنچے تھے اور وہ ’شردھانجلی سماروہ‘ میں مہمان خصوصی تھے۔

اس سے ایک روز قبل فوج نے بارش کے دوران کرگل جنگی یادگار پر ’شوریہ سندھیا‘ تقریب کا انعقاد کیا، جس میں 1999 کے ’آپریشن وجے‘ کے دوران بھارتی فوجیوں کی بے مثال بہادری کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

وزیر دفاع نے کرگل جنگ میں شہید ہونے والے فوجی اہلکاروں کے اہل خانہ کو رسمی طور پر ’کلش‘ بھی پیش کیا۔ فوج کی جانب سے آپریشن وجے کی 27ویں سالگرہ کے موقع پر دراس میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande