’رامائن‘ کے ٹریلر کی ریلیزمؤخر، اب عالمی سطح پر ایک ساتھ جاری کیا جائے گا
ممبئی، 24 جولائی (ہ س)۔ رنبیر کپور اور یش کی اداکاری سے مزین فلم ’رامائن‘ کے ٹریلر کا انتظار کرنے والے مداحوں کو اب مزید انتظار کرنا ہوگا۔ 24 جولائی کو جاری کیا جانے والا فلم کا ٹریلر آخری لمحے میں مؤخر کر دیا گیا ہے۔ فلم کے پروڈیوسر نمیت ملہوترا ن
رامائن


ممبئی، 24 جولائی (ہ س)۔ رنبیر کپور اور یش کی اداکاری سے مزین فلم ’رامائن‘ کے ٹریلر کا انتظار کرنے والے مداحوں کو اب مزید انتظار کرنا ہوگا۔ 24 جولائی کو جاری کیا جانے والا فلم کا ٹریلر آخری لمحے میں مؤخر کر دیا گیا ہے۔ فلم کے پروڈیوسر نمیت ملہوترا نے بتایا کہ فلم کے بین الاقوامی پیمانے ریلیز کے لیے سونی پکچرز انٹرٹینمنٹ کے ساتھ بڑی شراکت داری ہونے کے باعث اب ٹریلر کو دنیا بھر میں ایک ہی وقت میں جاری کیا جائے گا۔

نمیت ملہوترا نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ شراکت داری بھارتی سنیما کے لیے ایک تاریخی قدم ہے۔ ان کے مطابق ’رامائن‘ صرف بھارت ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میںبڑے پیمانے پر بڑے پردے پر ریلیز ہونے والی فلموں میں سے ایک ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہالی ووڈ کی معروف کمپنی سونی پکچرز انٹرٹینمنٹ کے تعاون سے اس فلم کو بین الاقوامی سطح پر اسی شان و شوکت کے ساتھ ریلیز کیا جائے گا، جیسا کہ بڑی ہالی ووڈ فلموں کو پیش کیا جاتا ہے۔

ہدایت کار نتیش تیواری کی ہدایت میں بننے والی ’رامائن‘ کا ٹریلر پہلے سان ڈیاگو کامک-کان میں فلم کی ٹیم کی موجودگی کے بعد 24 جولائی کی صبح جاری کیا جانا تھا، تاہم اب اس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

نمیت ملہوترا نے اسے بھارتی سنیما کے 100 سال سے زائد کے سفر کا ایک قابلِ فخر لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ فلم بھارتی ثقافت اور ورثے کو عالمی ناظرین تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande