یوکرین کے ڈرون حملے میں روس کے آن لائن ریٹیلر کے لاجسٹکس مراکز کو بنایا گیانشانہ، 3 افراد زخمی
سینٹ پیٹرزبرگ، 24 جولائی(ہ س)۔ یوکرین کے ڈرون حملوں میں روس کی سب سے بڑی آن لائن ریٹیل کمپنی وائلڈبیریز کے متعدد لاجسٹکس مراکز کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں کم از کم تین افراد زخمی ہو گئے۔ترکیہ کی سرکاری خبر رساں ایجنسی انادولو کے مطابق لینن
یوکرین کے ڈرون حملے میں روس کے آن لائن ریٹیلر کے لاجسٹکس مراکز کو بنایا گیانشانہ، 3 افراد زخمی


سینٹ پیٹرزبرگ، 24 جولائی(ہ س)۔ یوکرین کے ڈرون حملوں میں روس کی سب سے بڑی آن لائن ریٹیل کمپنی وائلڈبیریز کے متعدد لاجسٹکس مراکز کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں کم از کم تین افراد زخمی ہو گئے۔ترکیہ کی سرکاری خبر رساں ایجنسی انادولو کے مطابق لینن گراڈ ریجن کے گورنر الیگزینڈر دروزدینکو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلی گرام پر بتایا کہ وسیوولوزھسک ضلع کے نوو ساراتووکا گاؤں میں واقع ایک لاجسٹکس مرکز پر ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، جس میں تین افراد زخمی ہوئے۔انہوں نے مزید بتایا کہ کیروفسکی ضلع کے سینیاوینو گاؤں میں واقع سیورنایا پولٹری فارم کے ایک گودام کو بھی نقصان پہنچا، تاہم وہاں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

دوسری جانب سینٹ پیٹرزبرگ کے گورنر الیگزینڈر بیگلوف نے کہا کہ جمعہ کی صبح شہر پر ڈرون حملہ کیا گیا، جس کے بعد فضائی دفاعی نظام کو فوری طور پر فعال کر دیا گیا۔ان کے مطابق ماسکووسکوئے ہائی وے کے قریب شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ امدادی اور ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔

ادھر روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے لینن گراڈ ریجن میں شہری تنصیبات پر مبینہ یوکرینی حملے کے معاملے میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت فوجداری مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande