نیپال آنے والے افرادلاسکیں گے 5 ہزار امریکی ڈالر تک غیر ملکی کرنسی، بھارتی شہریوں کے لیے 25 ہزار روپے کی حد طے
کاٹھمنڈو، 24 جولائی(ہ س)۔ نیپال آنے اور نیپال سے باہر جانے والے افراد اب 5 ہزار امریکی ڈالر تک کی غیر ملکی کرنسی نقدی کی صورت میں اپنے ساتھ لا اور لے جا سکیں گے۔ یہ انتظام غیر ملکی زرمبادلہ ایکٹ اور منی لانڈرنگ انسداد قانون کے تحت نافذ کیا گیا ہے۔

نیپال راشٹر بینک نے پہلے 16 جولائی 2018 اور 9 اپریل 2019 کو اس حوالے سے ہدایات جاری کی تھیں۔ اب تازہ نوٹیفکیشن میں بھی نیپالی اور بھارتی شہریوں کے لیے 25 ہزار بھارتی روپے تک نقد رقم رکھنے کی موجودہ حد برقرار رکھی گئی ہے۔

موجودہ ضوابط کے مطابق نیپالی یا غیر ملکی شہری 5 ہزار امریکی ڈالر تک(یا اس کے مساوی دیگر غیر ملکی کرنسی) بغیر کسی کسٹمز ڈیکلریشن کے نیپال لا سکتے ہیں، بشرطیکہ اس کرنسی کی شرحِ تبادلہ نیپال راشٹرا بینک کے جاری کردہ نرخوں کے مطابق ہو۔

مرکزی بینک نے واضح کیا ہے کہ اگر اس سے زیادہ رقم ساتھ ہو تو کسٹمز ڈیکلریشن فارم بھرنا اور اس کی تصدیق کرانا لازمی ہوگا۔نیپال گزٹ میں شائع نوٹیفکیشن کے مطابق 9 نومبر 2016 سے پہلے جاری ہونے والے 500 اور 1000 روپے کے بھارتی نوٹوں کی آمدورفت یا لین دین کی اجازت نہیں ہے۔

مرکزی بینک نے مزید کہا ہے کہ نیپالی اور بھارتی شہری موجودہ قواعد کے مطابق 9 نومبر 2016 کے بعد جاری ہونے والے 200 اور 500 روپے کے بھارتی نوٹ فی شخص 25 ہزار بھارتی روپے کی حد تک نیپال لا، لے جا اور تبدیل(ایکسچینج) کرا سکتے ہیں۔اس کے علاوہ نیپال راشٹرا بینک نے واضح کیا ہے کہ نیپالی شہریوں کو بھارت کے علاوہ کسی دوسرے ملک میں بھارتی کرنسی لے جانے یا کسی تیسرے ملک سے بھارتی روپے نیپال لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan

 rajesh pande