نوئیڈا میں مختلف سڑک حادثات میں تین لوگوں کی موت
نوئیڈا، 23 جولائی (ہ س)۔ اتر پردیش کے گوتم بدھ نگر ضلع نوئیڈا میں مختلف مقامات پر سڑک کے مختلف حادثات میں تین لوگوں کی موت ہو گئی۔ پولس اسٹیشن سیکٹر 39 کے انچارج انسپکٹر ڈی پی شکلا نے بتایا کہ جمعرات کی صبح چھلیرا گاو¿ں کے قریب ایک ٹریکٹر ڈرائیور
موت


نوئیڈا، 23 جولائی (ہ س)۔ اتر پردیش کے گوتم بدھ نگر ضلع نوئیڈا میں مختلف مقامات پر سڑک کے مختلف حادثات میں تین لوگوں کی موت ہو گئی۔ پولس اسٹیشن سیکٹر 39 کے انچارج انسپکٹر ڈی پی شکلا نے بتایا کہ جمعرات کی صبح چھلیرا گاو¿ں کے قریب ایک ٹریکٹر ڈرائیور نے تیز رفتاری اور لاپرواہی سے گاڑی چلاتے ہوئے اشوک (39) ولد جگ دیوساکن رائے بریلی کو ٹکر مار دی۔ اسے علاج کے لیے نوئیڈا کے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔ علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔

فیز 2 پولیس اسٹیشن کے انچارج انسپکٹر راگھویندر کمار سنگھ نے بتایا کہ دھیرج شرما ولد ہری کشن شرما ساکن بمباوڑبادل پور گاوں کل رات اپنی بائک پر سوار ہو کر ککرالہ گاوں کے پشتا گاوں کے قریب سے گزر رہا تھا کہ ایک نامعلوم کار ڈرائیور نے اسے ٹکر مار دی۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ میں انہیں شدید چوٹیں آئیں۔ انہیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں اس کی موت ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔

سیکٹر 58 پولیس اسٹیشن کے انچارج انسپکٹر امت کمار نے بتایا کہ کل رات ارجن سنگھ نے پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرائی جس میں کہا گیا کہ اس کا بھائی انکت سنگھ پوار (32) ولد مان سنگھ 21 جولائی کی رات موٹر سائیکل پر سوار تھا کہ سیکٹر 62 میں ڈی پارک کے سامنے نامعلوم کار ڈرائیور نے اسے ٹکر مار دی جس سے وہ شدید زخمی حالت میں علاج کے لیے اسپتال میں داخل ہے جہاں وہ شدید زخمی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرہ کے مطابق 22 جولائی کی دیر رات اس کے بھائی کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ کی شکایت پر واقعہ کی رپورٹ درج کرنے کے بعد پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande