ایس ڈی آر ایف جموں صوبے میں سیلابی حالات سے نمٹنے میں مصروف عمل ۔
جموں, 23 جولائی (ہ س)۔ جموں و کشمیر میں جاری شدید بارش کے باعث پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال کے دوران اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) نے ضلع انتظامیہ اور جموں و کشمیر پولیس کے اشتراک سے جموں خطے کے مختلف علاقوں میں ریسکیو اور راحت رس
Sdrf


جموں, 23 جولائی (ہ س)۔

جموں و کشمیر میں جاری شدید بارش کے باعث پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال کے دوران اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) نے ضلع انتظامیہ اور جموں و کشمیر پولیس کے اشتراک سے جموں خطے کے مختلف علاقوں میں ریسکیو اور راحت رسانی کی متعدد کارروائیاں انجام دیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق ضلع پونچھ کے سرنکوٹ میں بھروال محلہ، جوہر نوودیہ ودیالیہ (جے این وی) کے قریب مسلسل بارش اور زمین دھنسنے کے باعث چھ رہائشی مکانات اور ایک گورنمنٹ مڈل اسکول کو جزوی نقصان پہنچا۔ ایس ڈی آر ایف نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 20 افراد کو بحفاظت محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

دوسری جانب ضلع رام بن کے گنگرو، رامسو میں جموں سرینگر قومی شاہراہ پر شوٹنگ اسٹون کے ایک واقعے میں ایک مسافر ٹیمپو پر بھاری پتھر آ گرا، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ چار دیگر زخمی ہوگئے۔

ایس ڈی آر ایف نے مقامی پولیس اور سول انتظامیہ کے تعاون سے زخمیوں کو نکال کر ضلع اسپتال رام بن منتقل کیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

ادھر جموں میں توی ندی کے سہونجینہ علاقے میں پانی کی سطح اچانک بلند ہونے کے باعث ندی میں پھنس جانے والے دو افراد کو بھی ایس ڈی آر ایف کی ٹیم نے کامیاب ریسکیو آپریشن کے دوران بحفاظت باہر نکال لیا۔ایس ڈی آر ایف نے کہا ہے کہ خراب موسمی حالات کے پیش نظر فورس پوری طرح مستعد ہے اور ضلعی انتظامیہ و پولیس کے ساتھ مل کر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔ انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ دریاؤں، ندی نالوں، زیر آب علاقوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے والے مقامات سے دور رہیں اور سرکاری ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande