
نوئیڈا، 23 جولائی (ہ س)۔
نوئیڈا کے ربوپورہ تھانہ علاقے کے تحت واقع گورجمناسٹی میں رہنے والے ایک بی ٹیک کے طالب علم نے ذہنی تناو¿ کی وجہ سے کل رات اپنی سوسائٹی کی چھت سے چھلانگ لگا دی۔ اس واقعے میں اس کی موت ہو گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔
ربوپورہ پولس اسٹیشن کے انچارج انسپکٹر شیام بابو شکلا نے بتایا کہ کارتک شرما ولد پنکج شرما (21) ر بوپورہ تھانہ علاقہ کے تحت واقع گورجمنا سٹی میں ایک سوسائٹی میں رہتا تھا۔ اس نے کل رات اپنی سوسائٹی کی چھت سے چھلانگ لگا دی اور اس واقعہ میں دم توڑ گیا۔ انہوں نے بتایا کہ تفتیش کے دوران پولیس کو پتہ چلا کہ طالب علم کا اپنے گھر والوں سے کسی بات پر جھگڑا ہوا تھا جس کی وجہ سے اس نے خودکشی کی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس تمام پہلوو¿ں کو مدنظر رکھتے ہوئے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ