فوجی اور فیلڈ اسپتالوں میں آیوش خدمات شروع کرنے کی تجویز، مرکزی وزیرپرتاپ راؤ جادھو کا وزیر دفاع کو خط
نئی دہلی،22جولائی(ہ س)۔ مرکزی وزیر مملکت برائے آیوش (آزادانہ چارج) اور صحت و خاندانی بہبود پرتاپ راؤ جادھو نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو خط لکھ کر ملک کے تمام فوجی اور فیلڈ اسپتالوں میں آیوش او پی ڈی اور آیوش پر مبنی طبی خدمات شروع کرنے کی تجویز پی
فوجی اور فیلڈ اسپتالوں میں آیوش خدمات شروع کرنے کی تجویز، مرکزی وزیرپرتاپ راؤ جادھو کا وزیر دفاع کو خط


نئی دہلی،22جولائی(ہ س)۔ مرکزی وزیر مملکت برائے آیوش (آزادانہ چارج) اور صحت و خاندانی بہبود پرتاپ راؤ جادھو نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو خط لکھ کر ملک کے تمام فوجی اور فیلڈ اسپتالوں میں آیوش او پی ڈی اور آیوش پر مبنی طبی خدمات شروع کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔

بدھ کو ارسال کیے گئے خط میں پرتاپ راؤ جادھو نے کہا کہ اگرچہ مسلح افواج کے پاس جدید طبی سہولیات کا مضبوط نظام موجود ہے، تاہم آیوروید، یوگا، یونانی، سدھ اور ہومیوپیتھی جیسے روایتی نظامِ علاج کو شامل کرنے سے فوجیوں کو احتیاطی، صحت افزا اور جامع طبی سہولیات مزید مؤثر انداز میں فراہم کی جا سکیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت وزارت دفاع کے تحت صرف چند اداروں میں ہی آیوش کی سہولیات دستیاب ہیں، جبکہ بیشتر فوجی اور فیلڈ اسپتالوں میں ایسی خدمات موجود نہیں ہیں۔ ان کے مطابق آیوش خدمات کے دائرہ کار میں توسیع سے فوجیوں کو احتیاطی صحت کی دیکھ بھال، طرزِ زندگی سے متعلق بیماریوں کے انتظام، بحالی صحت اور مجموعی فلاح و بہبود کے شعبوں میں بہتر سہولتیں میسر آئیں گی۔

پرتاپ راؤ جادھو نے وزارت دفاع سے اس تجویز پر سنجیدگی سے غور کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت آیوش اس منصوبے کے نفاذ کے لیے تکنیکی معاونت، ماہرین کی رہنمائی، ادارہ جاتی تعاون اور ضرورت پڑنے پر مفاہمتی یادداشت(ایم او یو) پر دستخط کرنے کے لیے بھی تیار ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande