لکھنو سمیت ریاست کے کئی شہروں میں اپوزیشن کا شدید احتجاج، ایس پی اور کانگریس کارکنوں کو حراست میں لیا گیا
لکھنو، 22 جولائی (ہ س)۔ نیٹ کے سوالیہ پرچہ لیک ہونے پر دہلی میں جاری اپوزیشن کے احتجاج کے درمیان، اہم رہنماوں کی نظربندی کے خلاف بدھ کو ریاست کے دارالحکومت لکھنو سمیت ریاست بھر میں احتجاج جاری رہا۔ پولیس نے لکھنواور وارانسی میں مظاہرین کو حراست میں
اھتجاج


لکھنو، 22 جولائی (ہ س)۔ نیٹ کے سوالیہ پرچہ لیک ہونے پر دہلی میں جاری اپوزیشن کے احتجاج کے درمیان، اہم رہنماوں کی نظربندی کے خلاف بدھ کو ریاست کے دارالحکومت لکھنو سمیت ریاست بھر میں احتجاج جاری رہا۔ پولیس نے لکھنواور وارانسی میں مظاہرین کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ پریاگ راج میں احتجاج جاری ہے۔ اتر پردیش کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس راجیو کرشنا اور ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (لا اینڈ آرڈر) امیتابھ یش کنٹرول روم سے پوری صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ وہ اضلاع سے مسلسل فیڈ بیک لے رہے ہیں۔

ریاستی دارالحکومت لکھنو میں کانگریس، سماج وادی پارٹی اور بائیں بازو کی تنظیموں نے الگ الگ احتجاج کیا۔ پولیس نے کانگریس کے ریاستی ہیڈکوارٹر مال ایونیو لکھنو کے قریب احتجاج کرنے والے کئی کانگریسی لیڈروں کو بھی حراست میں لے لیا۔ اس سے پہلے دیر رات ایس پی کارکنوں نے حضرت گنج میں احتجاج کرنے کی کوشش کی لیکن پولیس نے انہیں ہٹا دیا۔ اس کے بعد وہ بدھ کو ایک بار پھر احتجاج کے لیے جمع ہوئے۔ کچھ سماجی تنظیموں کے عہدیدار پریورتن چوک پر جمع ہوئے لیکن انہیں پولیس کی بھاری نفری نے گھیر لیا اور انہیں بغیر اجازت احتجاج کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

وارانسی میں میٹروپولیٹن یوتھ کانگریس کے کارکنوں نے لنکا علاقے میں احتجاج کیا۔ میٹرو پولیٹن یوتھ کانگریس کے صدر چنچل شرما کی قیادت میں، جب کارکنان کروکشیتر تالاب آسی سے رویندر پوری میں آئین ساز بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راو¿ امبیڈکر کے مجسمے کی طرف بڑھے تو پولیس اہلکاروں نے انہیں روک لیا۔ اس دوران کارکنوں نے جمہوریت، آئین کی حمایت اور طلباءاور نوجوانوں کے حقوق کے تحفظ کے نعرے لگائے۔ کارکنوں کا رویہ دیکھ کر پولیس نے میٹرو پولیٹن صدر چنچل شرما سمیت یوتھ کانگریس کے دیگر عہدیداروں اور کارکنوں کو حراست میں لے کر گاڑی میں ڈالا اور انہیں بھیلوپور تھانے لے گئی۔ وارانسی کے ضلع ہیڈکوارٹر پر سماج وادی پارٹی کے کارکنوں نے مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے ضلع ہیڈکوارٹر کے گیٹ پر دھرنا دیا۔ احتجاج کے دوران پولیس کی بھاری نفری موجود تھی۔

جونپور ضلع میں کلکٹریٹ کمپلیکس میں ضلع مجسٹریٹ کے دفتر کے سامنے مظاہرین نے مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے لگائے۔ طلبہ کی بڑی تعداد ہڑتال پر بیٹھی ہوئی ہے۔

اسی طرح مو ضلع میں ایس پی ضلع صدر دودھناتھ یادو کی قیادت میں سماج وادی پارٹی کے کارکنان اور لیڈران نے بال نکیتن میں ایس پی دفتر سے سڑکوں پر نکل کر کلکٹریٹ تک مارچ کیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ اس دوران اعظم گڑھ میں سینکڑوں مظاہرین نعرے لگاتے ہوئے کلکٹریٹ کے احاطے میں پہنچے اور جب پولیس نے کلکٹریٹ سے ان کا پیچھا کیا تو وہ امبیڈکر پارک پہنچ گئے۔ صورتحال یہ تھی کہ جیسے ہی پولیس نے طلبہ کے ایک گروپ کو ہٹایا تو دوسرا گروپ مخالف سمت سے کلکٹریٹ پہنچ گیا۔ احتجاج کے باعث کلکٹریٹ کے علاقے میں چار گھنٹے تک ٹریفک بھی بند رہی۔ تاہم پولیس نے اضافی نفری تعینات کرکے صورتحال کو قابو میں کرلیا۔ اسی طرح کے احتجاج ریاست کے کئی دیگر اضلاع میں بھی ہو رہے ہیں اور پولیس امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے چوکس ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande