
نئی دہلی، 22 جولائی (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ایکس پر ایک سبھاشتم کا اشتراک کیا، جس میں ایک مثالی اور حقیقی معنوں میں بہترین شخص کی خصوصیات کو اجاگر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسان کا کردار صرف اس کے ذاتی کاموں سے نہیں بلکہ معاشرے، دوستوں اور قوم کے تئیں اس کی ذمہ داریوں میں بھی جھلکتا ہے۔
یہ سبھاشتم ”پرکاریشو یوکاتما سواکاریے کشیپرسادھنم۔ سہرتکاریشو نیروتّی راجکاریشو وکرمہ“ہے، جس کا مفہوم ہے کہ جو شخص دوسروں کے کام پوری دیانت اور اخلاص کے ساتھ انجام دیتا ہے، اپنے ذاتی فرائض مستعدی اور مہارت سے مکمل کرتا ہے، اپنے دوستوں کے کام بے لوث جذبے سے سرانجام دیتا ہے اور قومی فرائض کی ادائیگی میں اپنی پوری ہمت، جرا¿ت اور صلاحیت کا مظاہرہ کرتا ہے، وہی حقیقی معنوں میں ایک بہترین اور عظیم انسان ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد