نیپال میں 4.2 شدت کا زلزلہ، باجھنگ ضلع میں زمین لرز گئی
نیپال میں 4.2 شدت کا زلزلہ، باجھنگ ضلع میں زمین لرز گئی کاٹھمنڈو، 22 جولائی (ہ س)۔ نیپال کے دور افتادہ مغربی صوبے کے باجھنگ ضلع میں آج علی الصبح 4.40 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز باجھنگ ضلع کا کوٹ دیول علاقہ رہا۔ ریکٹر اسکیل پر
دائرے میں باجھنگ ضلع


نیپال میں 4.2 شدت کا زلزلہ، باجھنگ ضلع میں زمین لرز گئی

کاٹھمنڈو، 22 جولائی (ہ س)۔ نیپال کے دور افتادہ مغربی صوبے کے باجھنگ ضلع میں آج علی الصبح 4.40 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز باجھنگ ضلع کا کوٹ دیول علاقہ رہا۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 4.2 پیمائش کی گئی۔ نیشنل سیزمولوجیکل مانیٹرنگ اینڈ ریسرچ سینٹر نے یہ معلومات دی۔

نیشنل سیزمولوجیکل مانیٹرنگ اینڈ ریسرچ سینٹر کے مطابق، زلزلے کے جھٹکے باجھنگ کے علاوہ پڑوسی ضلع بیتڈی کے کچھ علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔ اس وجہ سے سوتے ہوئے لوگ گھبرا کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ فی الحال زلزلے سے کسی قسم کے جان و مال کے نقصان یا کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

نیپال کو ہمالیائی خطے میں واقع ہونے کی وجہ سے زلزلے کے لحاظ سے انتہائی حساس مانا جاتا ہے۔ ہلکی سے درمیانی شدت کے زلزلے وقفے وقفے سے آتے رہتے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande