بحث روکنے کےلئے شرائط رکھنا مناسب نہیں، حکومت کسی بھی مدعے سے نہیں بھاگتی: کرن رججو
نئی دہلی،22جولائی(ہ س)۔ مرکزی وزیر برائے پارلیمانی امور کرن رججو نے پارلیمنٹ میں جاری تعطل پر اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ایوان میں بحث روکنے کے لیے شرائط عائد کرنا جمہوری روایات کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہر مسئلے پر بحث
بحث روکنے کےلئے شرائط رکھنا مناسب نہیں، حکومت کسی بھی مدعے سے نہیں بھاگتی: کرن رجیجو


نئی دہلی،22جولائی(ہ س)۔ مرکزی وزیر برائے پارلیمانی امور کرن رججو نے پارلیمنٹ میں جاری تعطل پر اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ایوان میں بحث روکنے کے لیے شرائط عائد کرنا جمہوری روایات کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہر مسئلے پر بحث کے لیے تیار ہے اور کسی بھی موضوع سے راہِ فرار اختیار نہیں کرتی۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کرن رججو نے کہا کہ جب ایوان میں کسی معاملے پر بحث ہوتی ہے تو ہر رکنِ پارلیمنٹ کو اپنی بات رکھنے کا مکمل حق حاصل ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواہ کانگریس ہو یا سماج وادی پارٹی کے رہنما اکھلیش یادو، تمام ارکان اپنے خیالات کھل کر پیش کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بحث کو روکنے کے لیے بہانے تراشنا یا پیشگی شرائط عائد کرنا مناسب طرزِ عمل نہیں۔ ان کے مطابق اختلافِ رائے کا اظہار ایوان کے اندر بحث کے ذریعے ہونا چاہیے، نہ کہ کارروائی میں رکاوٹ ڈال کر۔

کرن رججو نے کہا کہ جمہوری نظام میں حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو اپنے کام کاج سے آگاہ کرے اور پارلیمنٹ میں ہر اہم مسئلے پر جواب دے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کسی بھی معاملے پر بحث سے گریز نہیں کرتی اور تمام موضوعات پر گفتگو کے لیے تیار ہے۔وزیر پارلیمانی امور نے اپوزیشن سے اپیل کی کہ وہ ایسا رویہ اختیار نہ کرے جس سے پارلیمنٹ کی کارروائی متاثر ہو۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت چلتی ہے، اس لیے پہلے بحث نہ ہونے دینا اور بعد میں یہ کہنا کہ اظہارِ خیال کا موقع نہیں ملا، مناسب رویہ نہیں ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande