جموں و کشمیر میں خراب موسمی حالات کی وجہ سے امرناتھ یاترا سمیت دیگر چوتھے روز بھی معطل رہیں
جموں و کشمیر میں خراب موسمی حالات کی وجہ سے امرناتھ یاترا سمیت دیگر چوتھے روز بھی معطل رہیں جموں، 22 جولائی (ہ س)۔ جموں و کشمیر میں خراب موسمی حالات کے باعث شری امرناتھ یاترا، ماتا ویشنو دیوی یاترا، شیو کھوری یاترا اور مچیل ماتا یاترا مسلسل چوتھے
Yatra


Yatra.


جموں و کشمیر میں خراب موسمی حالات کی وجہ سے امرناتھ یاترا سمیت دیگر چوتھے روز بھی معطل رہیں

جموں، 22 جولائی (ہ س)۔ جموں و کشمیر میں خراب موسمی حالات کے باعث شری امرناتھ یاترا، ماتا ویشنو دیوی یاترا، شیو کھوری یاترا اور مچیل ماتا یاترا مسلسل چوتھے روز بھی معطل رہیں۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے 24 جولائی تک خراب موسم کی پیش گوئی کے پیش نظر انتظامیہ نے یاترا بحال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکام کے مطابق امرناتھ یاترا کے دونوں راستوں، بالتل اور ننوان۔پہلگام سے یاترا بدستور بند ہے۔ جموں کے بھگوتی نگر یاتری نیواس اور قریبی آشرم میں چھ ہزار سے زائد یاتری موجود ہیں، جبکہ 2000 سے زیادہ یاتری اپنے آبائی علاقوں کو واپس روانہ ہو چکے ہیں۔ گیتا بھون میں 250 اور پرانی منڈی کے رام مندر میں 200 سادھو بھی مقیم ہیں، جن کے لیے مختلف سماجی تنظیمیں لنگر کا انتظام کر رہی ہیں۔

ادھر ضلع اننت ناگ کے ننوان۔پہلگام میں تقریباً 2800 یاتری پھنسے ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ سرینگر کے پنتھا چوک یاتری نیواس میں 438، بالتل میں 134 اور رام بن کے چندرکوٹ یاتری نیواس میں 458 یاتری موجود ہیں۔واضح رہے کہ 18 جولائی کی شام خراب موسم کے باعث امرناتھ، ویشنو دیوی، شیو کھوری اور مچیل ماتا یاتراؤں کو احتیاطی طور پر معطل کیا گیا تھا۔ اگرچہ 19 اور 20 جولائی کو چند یاتریوں کو مقدس امرناتھ گپھاکے درشن کی اجازت دی گئی تھی، تاہم بعد ازاں شدید بارش کے باعث یاترا دوبارہ مکمل طور پر بند کر دی گئی۔

ہندوستھان سماچار

--------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande