دہلی کے 16 میٹرو اسٹیشن اگلے احکامات تک بند
نئی دہلی، 22 جولائی (ہ س)۔ دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے اگلے احکامات تک دارالحکومت کے 16 میٹرو اسٹیشنوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان اسٹیشنوں پر مسافروں کے داخلے اور باہر نکلنے پر مکمل پابندی ہوگی۔ ڈی ایم آر سی نے بدھ کو سوشل میڈی
میٹرو


نئی دہلی، 22 جولائی (ہ س)۔ دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے اگلے احکامات تک دارالحکومت کے 16 میٹرو اسٹیشنوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان اسٹیشنوں پر مسافروں کے داخلے اور باہر نکلنے پر مکمل پابندی ہوگی۔

ڈی ایم آر سی نے بدھ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ دارالحکومت کے 16 میٹرو اسٹیشن اگلے احکامات تک بند کردیئے گئے ہیں۔ راجیو چوک، منڈی ہاوس اور سینٹرل سیکریٹریٹ میٹرو اسٹیشنوں پر صرف انٹرچینج کی سہولیات دستیاب ہوں گی۔ مسافروں کو ان اسٹیشنوں میں داخل یا باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ڈی ایم آر سی کی طرف سے جاری کردہ فہرست کے مطابق، اگلے احکامات تک بند میٹرو اسٹیشنوں میں لوک کلیان مارگ، راجیو چوک، پٹیل چوک، رام کرشنا آشرم مارگ، بارکھمبا روڈ، سپریم کورٹ، سیوا تیرتھ، جن پتھ، منڈی ہاوس، سینٹرل سیکرٹریٹ، آئی ٹی او، دہلی گیٹ، اندرا پرستھ، خان مارکیٹ، جورباغ اور شیو اجی اسٹیڈیم شامل ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande