
نیٹ فلکس کی انتہائی متوقع ویب سیریز آپریشن سفیدساگر کا طاقتور ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ چند روز قبل ریلیز ہونے والے ٹیزر کے بعد اب ٹریلر نے ناظرین کا تجسس بڑھا دیا ہے۔ اونی سین کی ہدایت کاری میں بننے والی اس سیریز میں 1999 کی کارگل جنگ کے دوران ہندوستانی فضائیہ کے ذریعے کیے گئے تاریخی آپریشن سفید ساگر کی کہانی بیان کی جائے گی۔ اس سیریز کو ابھیجیت سنگھ پرمار اور کشال سریواستو نے پروڈیوس کیا ہے۔
نئے جاری کردہ ٹریلر میں ہندوستانی فضائیہ کے گولڈن ایرو اسکواڈرن کی ہمت اور قربانی کی ان کہی کہانی کو دکھایا گیا ہے۔ یہ سلسلہ صرف جنگ کے وقت کے واقعات تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ اس میں لڑاکا پائلٹوں کے جذبے کو بھی اجاگر کیا گیا ہے جنہوں نے 16,000 فٹ سے زیادہ بلندی پر انتہائی مشکل حالات میں مشن کو کامیابی سے مکمل کیا۔ ٹریلر سنسنی، حب الوطنی اور جذباتی لمحات کا ایک طاقتور امتزاج پیش کرتا ہے۔
اس سیریز میں سدھارتھ، جمی شیرگل، دیا مرزا، مہر آہوجا، ابھے ورما، پراجکتا کولی، امریتا باغچی، تروک رائنا، ارناو بھسین اور عادل حسین نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔ آپریشن سفید ساگر کا پریمیئر نیٹفلکس پر 7 اگست 2026 کو ہوگا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی