تیسرے ون ڈے میں انگلینڈ نے بھارت کو 27 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے جیت لی
لندن، 20 جولائی (ہ س): بینڈکٹ کی شاندار 141 رنز کی اننگز اور سیم کرن کی قیادت میں گیند بازوں کی فیصلہ کن کارکردگی کی بدولت انگلینڈ نے لارڈز میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ون ڈے میں بھارت کو 27 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کر ل
تیسرے ون ڈے میں انگلینڈ نے بھارت کو 27 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے جیت لی


لندن، 20 جولائی (ہ س): بینڈکٹ کی شاندار 141 رنز کی اننگز اور سیم کرن کی قیادت میں گیند بازوں کی فیصلہ کن کارکردگی کی بدولت انگلینڈ نے لارڈز میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ون ڈے میں بھارت کو 27 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔ 388 رنز کے بڑے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بھارتی ٹیم 50 اوورز میں 360 رنز ہی بنا سکی۔ روہت شرما کی کیریئر کی بہترین سنچریوں میں شامل 138 رنز کی اننگز بھی ٹیم کو فتح نہ دلا سکی۔

انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 387 رنز بنائے، جو بھارت کے خلاف اس کا اب تک کا سب سے بڑا ون ڈے اسکور ہے۔ اوپننگ بلے باز بین ڈکٹ نے 135 گیندوں پر 141 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ جیکب بیتھل نے 91 رنز بنائے۔ دونوں نے پہلے وکٹ کے لیے 192 رنز کی شراکت قائم کر کے بھارت پر دباؤ بنا دیا۔ آخری اوورز میں جو روٹ (ناقابلِ شکست 74) اور کپتان جوس بٹلر (ناقابلِ شکست 41) نے صرف 19 گیندوں پر 63 رنز جوڑ کر ٹیم کو ایک بڑے مجموعے تک پہنچا دیا۔ بھارت کی جانب سے پرسدھ کرشنا نے دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ پرنس یادو کو ایک کامیابی ملی۔

388 رنز کے مشکل ہدف کا تعاقب کرنے اتری بھارتی ٹیم کو کپتان شبھمن گل اور روہت شرما نے مضبوط آغاز فراہم کیا۔ دونوں نے پہلے وکٹ کے لیے 147 رنز کی شراکت قائم کی۔ گل نے 77 رنز کی مفید اننگز کھیلی۔ اس کے بعد روہت شرما نے وراٹ کوہلی کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لیے 113 رنز جوڑ کر بھارت کی امیدوں کو برقرار رکھا۔

روہت شرما نے 111 گیندوں پر 138 رنز بنائے، جس میں 17 چوکے اور پانچ چھکے شامل تھے۔ یہ لارڈز کے میدان پر کسی بھی بھارتی بلے باز کی پہلی ون ڈے سنچری بھی رہی۔ وراٹ کوہلی نے بھی 60 گیندوں پر 74 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور روہت کے ساتھ مل کر مقابلے کو سنسنی خیز بنا دیا۔

تاہم دونوں تجربہ کار بلے بازوں کے آؤٹ ہونے کے بعد بھارتی مڈل آرڈر انگلینڈ کے گیند بازوں کے سامنے زیادہ دیر نہ ٹھہر سکا۔ آخری اوورز میں مسلسل وکٹیں گرنے سے رنز کی رفتار متاثر ہوئی اور ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 360 رنز ہی بنا سکی۔ انگلینڈ کی جانب سے سیم کرن نے سب سے مؤثر گیند بازی کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کیں اور بھارت کی فتح کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

اس کامیابی کے ساتھ انگلینڈ نے تین میچوں کی ون ڈے سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔ دوسری جانب بھارت 388 رنز کے ریکارڈ ہدف کا کامیاب تعاقب کرنے میں ناکام رہا اور روہت شرما کی یادگار سنچری بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande