دلیپ ٹرافی کے لیے ویسٹ زون کی ٹیم کا اعلان ، گائیکواڈ کپتان مقرر
نئی دہلی ، 20 جولائی (ہ س) ۔2026 دلیپ ٹرافی کے لیے ویسٹ زون کی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ بلے باز رتوراج گائیکواڑ کو کپتان جبکہ بائیں ہاتھ کے اسپن آل راو¿نڈر شمس ملانی کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ ویسٹ زون کی ٹیم 23 اگست سے 10 ستمبر تک بنگلور
دلیپ ٹرافی کے لیے ویسٹ زون کی ٹیم کا اعلان ، گائیکواڈ کپتان مقرر


نئی دہلی ، 20 جولائی (ہ س) ۔2026 دلیپ ٹرافی کے لیے ویسٹ زون کی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ بلے باز رتوراج گائیکواڑ کو کپتان جبکہ بائیں ہاتھ کے اسپن آل راو¿نڈر شمس ملانی کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

ویسٹ زون کی ٹیم 23 اگست سے 10 ستمبر تک بنگلورو کے بی سی سی آئی سنٹر آف ایکسی لینس (سی او ای) گراو¿نڈز میں منعقد ہونے والے اس باوقار ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں متوازن امتزاج کا مظاہرہ کرے گی۔

گزشتہ سیزن میں ویسٹ زون کی قیادت فاسٹ باو¿لنگ آل راو¿نڈر شاردول ٹھاکر نے کی تھی جو سیمی فائنل تک پہنچے تھے۔ اس بار سلیکٹرز نے قیادت کی ذمہ داری رتوراج گائیکواڑ کو سونپی ہے۔ گائیکواڑ نے ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ وہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کی کپتانی بھی کر چکے ہیں۔

ہاروک دیسائی اور ارول پٹیل کو پیر کو اعلان کردہ 15 رکنی اسکواڈ میں وکٹ کیپر کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ بلے بازی کے فرائض روتوراج گائیکواڑ کے علاوہ پرتھوی شا، سرفراز خان ، مشیر خان ، اور شیوالک شرما جیسے کھلاڑی سنبھالیں گے۔ اسپن اٹیک کی قیادت نائب کپتان شمس ملانی ، تنوش کوٹیان اور سدھارتھ دیسائی کریں گے۔ فاسٹ باو¿لنگ کے شعبے میں تجربہ کار شاردول ٹھاکر کے ساتھ تشار دیشپانڈے، مکیش چودھری اور اتیت سیٹھ شامل ہیں۔ سلیکٹرز نے اسٹینڈ بائی لسٹ میں چھ کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا ہے۔

ویسٹ زون ٹیم: رتوراج گائیکواڑ (کپتان) ، شمس ملانی (نائب کپتان) ، ہاروک دیسائی (وکٹ کیپر) ، ارول پٹیل (وکٹ کیپر) ، جیمیت پٹیل ، پرتھوی شا ، شیوالک شرما ، سدھارتھ دیسائی ، سرفراز خان ، مشیرخان ، اتیت سیٹھ،شاردل ٹھاکر ، مکیش چودھری ، تنوش کوٹیان، تشار دیشپانڈے

اسٹینڈ بائی کھلاڑی آریہ دیسائی ، جے گوہل ، ارشین کلکرنی ، مہیش پیتھیا ، وشال جیسوال اور راج وردھن ہنگرگیکر۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande