
آکلینڈ، 19 جولائی (ہ س):۔
سنیل نارائن اور جیسن ہولڈر کی شاندار باو¿لنگ کی بدولت لاس اینجلس نائٹ رائیڈرز (ایل اے نائٹ رائیڈرز) نے اپنا پہلا میجر لیگ کرکٹ (ایم ایل سی) ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کی۔
آکلینڈ کولیجیم میں ہفتے کی شب کھیلے گئے ایک سنسنی خیز فائنل میں ایل اے نائٹ رائیڈرز نے دفاعی چیمپئن واشنگٹن فریڈم کو ایک رن سے شکست دے کر چیمپئن بن گئی۔ اس فتح نے ایم آئی نیویارک اور واشنگٹن فریڈم کا تین سالہ غلبہ بھی ختم کر دیا۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایل اے نائٹ رائیڈرز کی ٹیم 19.4 اوورز میں 164 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ آندرے فلیچر نے 27 گیندوں پر 47 رنز، کولن منرو نے 29 گیندوں پر 40 رنز اور میتھیو ٹرامپ نے 21 گیندوں پر 39 رن کی تیز اننگ کھیلی۔ واشنگٹن فریڈم کی جانب سے بین ڈوارشوئس نے تین جبکہ راچن رویندرا اور نکھل چودھری نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
165 رنز کے ہدف کے تعاقب میں واشنگٹن فریڈم کا آغاز اچھا نہیں رہا۔ تجربہ کار اسپنر سنیل نارائن اور کپتان جیسن ہولڈر نے وقفے وقفے سے وکٹیں لے کر ٹیم کو دباو¿ میں رکھا۔ نارائن نے انتہائی مناسب طور پر بولنگ کرتے ہوئے چار اوورز میں صرف 13 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ ہولڈر نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
تاہم اوبس پیناار نے لوئر آرڈر میں 24 گیندوں پر 53 رنز کی دھماکہ خیز اننگز کھیل کر میچ کو آخری گیند تک پہنچا دیا۔ انہوں نے اکیلے ہی واشنگٹن کی امیدوں کو زندہ رکھا لیکن ان کی شاندار اننگز بھی ٹیم کی فتح کو یقینی نہ بنا سکی۔ واشنگٹن کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں پر 163 رنز ہی بنا سکی اور اسے ایک رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ایل اے نائٹ رائیڈرز نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور فائنل میں دباو¿ میں اپنی ہمت برقرار رکھتے ہوئے پہلی بار ایم ایل سی ٹرافی جیتی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ