پی وی سندھو جاپان اوپن 2026 کے فائنل میں، چین یو فئی چوٹ کی وجہ سے سیمی فائنل سے باہر
پی وی سندھو جاپان اوپن 2026 کے فائنل میں، چین یو فئی چوٹ کی وجہ سے سیمی فائنل سے باہر ٹوکیو، 18 جولائی (ہ س)۔ ہندوستان کی اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جاپان اوپن 2026 کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ ہفتے کے ر
پی وی سندھو جاپان اوپن 2026 کے فائنل میں، چین یو فئی چوٹ کی وجہ سے سیمی فائنل سے باہر


پی وی سندھو جاپان اوپن 2026 کے فائنل میں، چین یو فئی چوٹ کی وجہ سے سیمی فائنل سے باہر

ٹوکیو، 18 جولائی (ہ س)۔ ہندوستان کی اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جاپان اوپن 2026 کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ ہفتے کے روز کھیلے گئے سیمی فائنل میں چین کی ورلڈ نمبر-4 چین یو فئی چوٹ کی وجہ سے مقابلہ بیچ میں ہی چھوڑنے پر مجبور ہو گئیں، جس سے سندھو کو فاتح قرار دیا گیا۔

مقابلے کے دوران سندھو پہلا گیم 19-21 سے جیت چکی تھیں اور دوسرے گیم میں 10-15 سے آگے چل رہی تھیں۔ اسی دوران چین یو فئی ہیمسٹرنگ کی چوٹ سے پریشان نظر آئیں اور میچ سے ہٹنے کا فیصلہ کیا۔ سندھو نے مقابلے کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا اور پہلے گیم کے وسط تک چار پوائنٹس کی برتری حاصل کر لی۔ تاہم، سابق اولمپک چیمپئن چین یو فئی نے شاندار واپسی کرتے ہوئے اسکور 19-19 سے برابر کر دیا۔

دباو کے باوجود سندھو نے ضبط برقرار رکھا اور پہلا گیم 19-21 سے اپنے نام کر لیا۔ دوسرے گیم میں بھی سندھو نے شروع سے ہی میچ پر کنٹرول برقرار رکھا۔ انہوں نے 10-15 کی مضبوط برتری حاصل کر لی تھی، تبھی چین یو فئی نے چوٹ کی وجہ سے مقابلہ چھوڑ دیا اور سندھو فائنل میں پہنچ گئیں۔

اس جیت کے ساتھ 31 سالہ سندھو کی شاندار فارم جاری ہے۔ سال 2026 کا آغاز انہوں نے ورلڈ رینکنگ میں 18 ویں نمبر سے کیا تھا، لیکن مسلسل اچھی کارکردگی کے دم پر وہ ٹاپ-10 میں واپسی کرتے ہوئے اب ورلڈ نمبر-9 بن چکی ہیں۔

جاپان اوپن کے خطابی مقابلے میں سندھو کا سامنا جاپان کی اکانے یاماگوچی اور انڈونیشیا کی پتری کسوما واردانی کے درمیان ہونے والے دوسرے سیمی فائنل کی فاتح سے ہوگا۔ ہندوستان کی اسٹار شٹلر اب طویل عرصے کے بعد سپر 750 خطاب جیتنے کے ارادے سے فائنل میں اتریں گی۔

ہندوستھان سماچار

--------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande