
نئی دہلی، 18 جولائی (ہ س)۔ دہلی پولیس نے گزشتہ 20 دنوں سے جنتر منتر پر امرن انشن (بھوک ہڑتال) پر بیٹھے ماہر ماحولیات سونم وانگچک کو ہفتہ کی صبح صفدر جنگ اسپتال میں داخل کرایا۔ اس کے علاوہ کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کی سوشل میڈیا مہم اور احتجاج کے خلاف بھی کارروائی کی ہے۔
صفدرجنگ اسپتال کا کہنا ہے کہ سونم وانگچک کو آج صبح اسپتال میں داخل کیا گیا۔ اس وقت ان کا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے۔ تفصیلی معلومات جلد فراہم کی جائیں گی۔
دہلی پولیس نے کہا کہ ہائی کورٹ کے حکم اور سونم وانگچک کی مسلسل بگڑتی ہوئی صحت کے پیش نظر انہیں آج صفدرجنگ اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ احتجاج کے مقام سے انہیں لے جاتے ہوئے کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی)کے کارکنوں نے پولیس کی اس کارروائی میں رخنہ اندازی کی کوشش کی۔ پولیس نے اپیل کی ہے کہسی جے پی کے تمام کارکنان پرامن طریقے سے جنتر منتر کو خالی کردیں۔
سی جے پی کارکنوں کا کہنا ہے کہ دہلی پولیس سادہ کپڑوں میں احتجاج کے مقام پر پہنچی ۔ پولیس نے کارکنوں کے ساتھ مارپیٹ کی۔ بتایا جا رہا ہے کہ دہلی پولیس کی کارروائی کے دوران تحریک کے لیڈر ابھیجیت دپیکے وہاں موجود نہیں تھے۔ پارٹی کے سوشل میڈیا ہینڈل میں کہا گیا ہے کہ وہ اس دوران نہانے گئے تھے۔ ایک ویڈیو پیغام میں دیپیکے نے کہا کہ پولیس نے انہیں ان کے دوست کے یہاں زبردستی حراست میں رکھا ۔ ان کے ساتھ مارپیٹ کی گئی ہے۔انہوں نے احتجاج جاری رکھنے کی اپیل کی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد