پاکستانی فوج نے راجوری ضلع میں لائن آف کنٹرول پر چھوٹے ہتھیاروں سے گولہ باری کی
راجوری، 18 جولائی (ہ س)۔ پاکستانی فوج نے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب جموں و کشمیر کے راجوری ضلع میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ ترکنڈی سیکٹر میں بھاری چھوٹے ہتھیاروں سے گولہ باری کی۔ ہندوستانی فوج نے اس گولہ باری کا منھ توڑ جواب دیا۔ تادم تح
Rajouri-Loc-pak-firing-


راجوری، 18 جولائی (ہ س)۔ پاکستانی فوج نے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب جموں و کشمیر کے راجوری ضلع میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ ترکنڈی سیکٹر میں بھاری چھوٹے ہتھیاروں سے گولہ باری کی۔ ہندوستانی فوج نے اس گولہ باری کا منھ توڑ جواب دیا۔ تادم تحریر کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں تھی ۔

خیال کیا جاتا ہے کہ پاکستان نے پی او کے کی صورتحال سے قومی اور بین الاقوامی توجہ ہٹانے کے لیے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر فائرنگ کی۔ اس دوران دراندازی کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہاہے۔ جواب میں ہندوستانی فوج نے تلاشی مہم شروع کر دی ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande