وزیر اعظم مودی نے اسکائی روٹ ایرو اسپیس کی ٹیم کو مبارکباد دی
نئی دہلی، 18 جولائی (ہ س)۔ ملک میں پہلی بار نجی کمپنی اسکائی روٹ ایرو اسپیس آج اپنا دیسی ساختہ سیٹلائٹ لانچ کرنے جا رہی ہے۔ اس پر وزیر اعظم نریندر مودی نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ایکس پر لکھا، ”کامیاب لانچ کے لیے اسکائی روٹ ایراسپیس کی پوری
PM-Modi-Skyroot-Aerospace


نئی دہلی، 18 جولائی (ہ س)۔ ملک میں پہلی بار نجی کمپنی اسکائی روٹ ایرو اسپیس آج اپنا دیسی ساختہ سیٹلائٹ لانچ کرنے جا رہی ہے۔ اس پر وزیر اعظم نریندر مودی نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ایکس پر لکھا، ”کامیاب لانچ کے لیے اسکائی روٹ ایراسپیس کی پوری ٹیم کے لیے میری نیک خواہشات۔ وکرم-1 بلندیوں کو چھوئے۔ یہ تاریخ رقم کرے اور اختراع کرنے والوں کی نسل کو راغب کرے۔“

وزیر اعظم نے لکھا، ”آج صبح 11:30 بجے، اسکائی روٹ ایرو اسپیس ہندوستان کی پہلی پرائیویٹ طور پر تیار کردہ لانچ وہیکل ’وکرم-1‘ کا پہلا آربیٹل لانچ کرے گا۔ یہ چار مرحلوں والے راکٹ کو تیز رفتار اور موزوں لانچ خدمات فراہم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ یہ مشن ہمارے نوجوانوں کی صلاحیت، عزم مصمم اور صنعت کاری کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ کس طرح ہمارے خلائی شعبے میں اصلاحات اختراع اورصنعت کاری کے لیے نئے مواقع کھول ر ہے ہیں۔“

انہوں نے کہا،”میں تمام ہندوستانیوں، خاص طور پر ہمارے نوجوان دوستوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس تاریخی مشن کو دیکھیں اور #IndiaWithVikram1 کا استعمال کرتے ہوئے ٹیم اسکائی روٹ کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کریں۔قابل ذکر ہے کہ اسکائی روٹ ایرواسپیس حیدرآباد میں واقع کمپنی ہے۔ کمپنی نے مشن کی آگمن وکرم-1 راکٹ کا نام دیا ہے۔ اسے آج صبح 11:30 بجے سری ہری کوٹا کے ستیش دھون خلائی مرکز سے لانچ کیا جانا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande