وزیر اعظم نے وکرم-1 کے کامیاب لانچ کے بعد اسکائی روٹ ایرو اسپیس کے بانیوں سے بات کی، انہیں مبارکباد دی
نئی دہلی، 18 جولائی (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اسکائی روٹ ایرو اسپیس کو ہندوستان کے پہلے پرائیویٹ آربیٹل راکٹ ”وکرم -1“ کے کامیاب لانچ پر مبارکباد دی۔ کمپنی کے شریک بانی، پون کمار چندنا اور ناگا بھرت ڈاکا سے فون پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ک
PM-MODI-SKYROOT-VIKRAM-1-


نئی دہلی، 18 جولائی (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اسکائی روٹ ایرو اسپیس کو ہندوستان کے پہلے پرائیویٹ آربیٹل راکٹ ”وکرم -1“ کے کامیاب لانچ پر مبارکباد دی۔ کمپنی کے شریک بانی، پون کمار چندنا اور ناگا بھرت ڈاکا سے فون پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسکائی روٹ نے اپنی جڑیں آسمان میں پیوست کی ہیں اور ان جڑوں کو زمین پر مضبوط کیا ہے، جس سے ملک کے نوجوانوں کو تحریک ملے گی۔

وزیر اعظم نے حیدرآباد کی پرائیویٹ کمپنی اسکائی روٹ ایرو اسپیس کے ذریعہ تیار کردہ ملک کے پہلے آربیٹل کلاس راکٹ ”وکرم -1“ کے ہفتہ کوکامیاب لانچ کے بعد اسرو کے دفتر میں شریک بانی پون کمار چندنا سے بات کرتے ہوئے اسے آتم نربھر بھارت کی طرف ایک بڑا قدم قرار دیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس کامیابی نے ظاہر کیا ہے کہ ہندوستان نجی شعبے کی شراکت سے بھی خلائی شعبے میں خود انحصار بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اسکائی روٹ کی نوجوان ٹیم نے اپنے عزم اور محنت سے مادر وطن ہندوستان کے وقار کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے۔ انہوں نے اسے ”وندے ماترم مشن“ کی طرح بتاتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی کے فوائد کو نئی نسل تک پہنچانے اور آنے والی نسلوں کو متاثر کرنے کا کام کرے گا۔ انہوں نے اسکائی روٹ ٹیم کو بھی جلد ملاقات کے لئے مد عو کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ایک وقت تھا جب میں آتم نربھر بھارت کی بات کرتا تھا تو ناسمجھی میں لوگ اس کا مذاق اڑاتے تھے۔ آج آپ نے ثابت کر دیا ہے کہ ہم اس شعبے میں بھی خود انحصاری کے قابل ہیں۔ آپ نے اس قابلیت کا مظاہرہ کیا۔

پون کمار چندنا نے کہا کہ ہندوستان میں پہلی بار ایک نجی کمپنی نے کامیابی کے ساتھ آربیٹل راکٹ لانچ کیا ہے۔ یہ کامیابی پوری ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہے اور یہ حکومت کی جانب سے نجی شعبے کو ملنے والے موقع کی وجہ سے ممکن ہوا۔ اس پر انہوں نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

قابل ذکر ہے کہ وکرم-1 راکٹ کا نام ہندوستانی خلائی پروگرام کے بانی ڈاکٹر وکرم سارا بھائی کے اعزاز میں رکھا گیا ہے۔ اسے حیدرآباد میں قائم اسکائی روٹ ایرو اسپیس نے تیار کیا ہے۔ اس مشن کو مشن آگمن کا نام دیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande