
نئی دہلی ،18جولائی (ہ س )۔
مرکزی حکومت نے ڈاک محکمہ (انڈیا پوسٹ)کا آفیشیل شوبھنکر(میسکاٹ ) تیار کرنے کے لئے ملک بھر کے شہریوں میںشہریوں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔ اس کے لئے انوویٹ انڈیا مائی گوو‘ پلیٹ فارم پر میسکاٹ(علامتی نشان)ڈیزائن مقابلے کا آغاز کیا گیا ہے۔
جس کے تحت ملک بھر کے شہریوں کو انڈیا پوسٹ کا سرکاری ش±بھ نشان (میسکاٹ) تیار کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔ اس اقدام کا مقصد ایک ایسا منفرد علامتی نمائندہ (برانڈ ایمبیسیڈر) تخلیق کرنا ہے، جو ادارے کی بنیادی اقدار، یعنی اعتماد، بھروسہ، ہمہ گیری، خدمت اور ڈیجیٹل اختراع کی عکاسی کرے۔
یہ مقابلہ تمام بھارتی شہریوں کے لیے کھلا ہے۔ شرکاء کو مائی گوو پلیٹ فارم کے ذریعے ایک اصل اور منفرد ش±بھ نشان (میسکاٹ) کا ڈیزائن، اس کے لیے موزوں نام اور تصور کی مختصر وضاحت (کانسیپٹ نوٹ) جمع کرانی ہوگی۔ یہ مقابلہ 15 جولائی 2026 سے 15 اگست 2026 تک جاری رہے گا۔
تخلیقی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کے لیے محکمہ نے بہترین تین ش±بھ نشان (میسکاٹ) ڈیزائنوں کے لیے بالترتیب 75,000 روپے، 50,000 روپے اور 25,000 روپے کے نقد انعامات کا اعلان کیا ہے۔ اسی طرح بہترین تین ش±بھ نشان (میسکاٹ) کے ناموں کے لیے بھی بالترتیب 25,000 روپے، 15,000 روپے اور 10,000 روپے کے نقد انعامات دیے جائیں گے۔ تمام فاتحین کو اسناد بھی عطا کی جائیں گی۔ ش±بھ نشان (میسکاٹ) کے ڈیزائن اور نام کے انعامات ایک دوسرے سے مکمل طور پر الگ اور آزاد ہوں گے۔
منتخب کیا جانے والا ش±بھ نشان (میسکاٹ) انڈیا پوسٹ کا سرکاری علامتی نمائندہ (برانڈ ایمبیسیڈر) ہوگا اور اسے تشہیری مہمات، ڈاک ٹکٹوں سے متعلق مصنوعات، عوامی بیداری کی سرگرمیوں، نمائشوں، سماجی ذرائع ابلاغ کے پلیٹ فارمز اور دیگر سرکاری ابلاغی ذرائع میں استعمال کیا جائے گا۔
محکمہ نے ملک بھر کے طلبہ، ڈیزائنرز، فنکاروں اور تخلیقی شعبے سے وابستہ پیشہ ور افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مقابلے میں بھرپور حصہ لیں اور انڈیا پوسٹ کی مستقبل کی بصری شناخت کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ