
سلی گڑی، 18 جولائی (ہ س)۔
مرکزی وزیر داخلہ اور کو آپریٹیو امت شاہ مغربی بنگال کے تین روزہ دورے پر جمعہ کی رات باگڈوگرا ہوائی اڈے پر پہنچے، جہاں ریاست کے وزیر اعلیٰ شبھیندو ادھیکاری نے ان کا استقبال کیا۔ شبھیندوکی کابینہ کے کئی ارکان کے ساتھ بی جے پی کے کچھ ارکان پارلیمنٹ اور ایم ایل ایز بھی موجود تھے۔ ہوائی اڈے سے وزیر داخلہ کدم تلہ میں بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کیمپ کے لیے روانہ ہوئے۔
اپنے شمالی بنگال کے دورے کے دوران امت شاہ سلی گڑی کے اترکنیہ سکریٹریٹ میں بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے سینئر عہدیداروں اور ریاستی پولیس انتظامیہ کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کریں گے۔ میٹنگ میں سیکورٹی، دراندازی، اسمگلنگ اور ہندوستان بنگلہ دیش سرحد پر باڑ لگانے کی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ وہ زمینی صورتحال کا معائنہ کرنے کے لیے پھول باڑی اور جمعہ گاچھ سرحدی چوکیوں کا بھی دورہ کریں گے۔
امت شاہ اس کے بعد کولکاتہ روانہ ہوں گے، جہاں وہ ریاستی پولیس، ضلع انتظامیہ، اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے عہدیداروں کے ساتھ امن و امان، سرحدی حفاظت، نئے فوجداری قوانین کے نفاذ، اور انتظامی امور پر جائزہ میٹنگیں کریں گے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ