
ایودھیا، 18 جولائی (ہ س)۔
رام مندر میں چوری اور غبن کے معاملے میں ملزم رام شنکر یادو عرف ٹنو اور منیش یادو کو ہفتہ کے روز 39 گھنٹے کی ریمانڈ پرپولیس نے لیا ہے ۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو صبح ڈسٹرکٹ جیل سے حراست میں لے کر پولیس لائنز لے آئی۔یہاں پولیس چڑھاوا کی رقم اور سازش کے تعلق سے وسیع پیمانے پر پوچھ گچھ کر رہی ہے۔
مندر میں چڑواھا کی غبن کی گئی رقم کی بر آمدگی اس معاملے میں شامل دیگر ممکنہ ملزمین کے کردار اور پورے واقعہ کے پیچھے کسی سازش کے پہلوو¿ں پر تفصیلی گچھ گچھ ،پولیس اور جانچ ایجنسی نے کرنا شروع کر دیا ہے ۔
اس معاملے کی جانچ کر رہے آشوتوش تیواری، سرکل آفیسر (ایودھیا) نے بتایا کہ چڑھاوے میں غبن کے معاملے میں دو ملزمین کو ریمانڈ پر لیا گیا ہے ۔ جیل سے پولیس حراست میں لینے کے فوری بعد ملزمین کو میڈیکل جانچ کے لئے اسپتال لے جایا گیا۔ ریمانڈ کی مدت پوری ہونے کے بعد انہیں عدالتی تحویل میں بھیجنے سے قبل مزید تفتیش کی جائے گی۔
قابل ذکر ہے کہ معاملے کے تفتیشی افسر آشوتوش تیواری نے جمعہ کو خصوصی جج انسداد بدعنوانی کی عدالت میں دونوں ملزمان سے گہرائی سے پوچھ گچھ کے لیے سات دن کے پولیس ریمانڈ کی درخواست کی تھی۔ عدالت نے ہفتہ کی صبح 8 بجے سے19جولائی کی رات 11 بجے تک مجموعی طور پر 39 گھنٹے کا پولیس ریمانڈ منظور کیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ