
احمد آباد، 18 جولائی (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے گجرات کے احمد آباد واقع ٹیلنٹ پٹاخہ فیکٹری میں ہفتہ کے روز لگنے والی آگ کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعظم دفتر کے مطابق وزیر اعظم نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کے لیے وزیر اعظم قومی راحت فنڈ سے دو دو لاکھ روپے کی مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے، جبکہ زخمیوں کو 50-50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مقامی انتظامیہ متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد