سی جے پی کے سربراہ ابھیجیت دیپکے پر ایک خاتون نے سیاہی پھینکی
نئی دہلی، 18 جولائی (ہ س)۔ دہلی کے جنتر منتر پر 20 دن سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے ماہر ماحولیات سونم وانگچک کو اسپتال میں داخل کرانے کے بعد یہاں احتجاج کر رہے کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے سربراہ ابھیجیت دیپکے پر ہفتہ کو ایک خاتون نے سیاہی پھینک دی۔ ا
ABHIJIT-DEEPKE-INK-THROWN


نئی دہلی، 18 جولائی (ہ س)۔ دہلی کے جنتر منتر پر 20 دن سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے ماہر ماحولیات سونم وانگچک کو اسپتال میں داخل کرانے کے بعد یہاں احتجاج کر رہے کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے سربراہ ابھیجیت دیپکے پر ہفتہ کو ایک خاتون نے سیاہی پھینک دی۔ اس سے احتجاجی مقام پر افراتفری پھیل گئی۔

اس سے پہلے، ابھیجیت دیپکے نے الزام عائد کرتے ہوئے میڈیا سے کہا کہ دہلی پولیس نے آج صبح ان کی غیر موجودگی میں سونم وانگچک کو احتجاجی مقام سے زبردستی اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ہم اس پرامن احتجاج کو جاری رکھیں گے اور آج سے انشن (بھوک ہڑتال)پر بیٹھیںگے۔ انہوں نے ملک بھر کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس احتجاج کو پرامن طریقے سے جاری رکھیں ۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بھی ان قوانین کی خلاف ورزی نہ کرے۔

اس کے ساتھ ہی، پولیس نے درخواست کی ہے کہ تمام سی جے پی کارکنان پرامن طریقے سے جنتر منتر کو خالی کر دیں۔قابل ذکر ہے کہ جنتر منتر پر سی جے پی کی قیادت میں احتجاج جاری ہے جس میں امتحانی پرچے لیک ہونے پر وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ سی جے پی نے 20 جولائی کو پارلیمنٹ کی طرف مارچ نکالنے کا اعلان کیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande