
رودرپریاگ ، 17 جولائی (ہ س)۔ اتراکھنڈ کے رودرپریاگ ضلع میں فاٹا اور بڑاسوکے درمیان ترسالی کے قریب ایک ڈمپر کھائی میں گرنے سے دو لوگوں کی موت ہو گئی۔ اطلاع ملنے پر ایس ڈی آر ایف ، این ڈی آر ایف ، پولیس اور 108 ایمبولینس کی مشترکہ ٹیم نے رات دیر گئے تک راحت اور بچاو¿ آپریشن کیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق حادثے کی اطلاع جمعرات کی رات 8 بجکر 43 منٹ پر ملی۔ ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئیں۔ ریسکیو ٹیم کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے ڈمپر (یو کے -13سی اے- 0826) میں دو افراد سوار تھے۔ مشترکہ آپریشن کے دوران سنجے رانا (45) اور موہن کی لاشیں سڑک پر لائی گئیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan