
چنئی، 17 جولائی (ہ س)۔ تمل ناڈو کے وینکٹ پتی ویلایودھم نے قومی اہلیتی داخلہ ٹیسٹ (نیٹ) میں کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے دوبارہ امتحان کے نتائج میں 99.99915فیصداسکور کرکے پورے ہندوستان میں 12 واں مقام حاصل کیا۔آل انڈیا سطح پر شاندار کارکردگی کرنے والوں کی فہرست میں شرینیکا،سدر،ونیشا ستیش سمیت تمل ناڈو کے 12 طلبائ وطالبات نے مقام بناکر ریاست کا نام روشن کیا ہے۔ نیٹ نے انڈرگریجویٹ میڈیکل کورس کے داخلے کے دوبارہ امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ سوالیہ پرچہ لیک تنازعہ کے بعد منعقد ہونے والے دوبارہ امتحان میں، تمل ناڈو کے طلبائ نے اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی سطح پر اپنی شناخت بنائی ہے۔
تمل ناڈو کے وینکٹ پتی ویلایودھم نے نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کے ذریعہ جاری کردہ 44 ٹاپرز کی فہرست میں ایک قابل ذکر کارنامہ انجام دیا، ہر ریاست سے ایک ٹاپر، عام زمرہ سے تعلق رکھنے والے اس طالب علم نے 99.99915% اسکور کرکے ریاستی سطح پر پہلا مقام حاصل کیا۔
تمل ناڈو کے پڑوسی یونین ٹیریٹری پڈوچیری سے تعلق رکھنے والے کرشن نتھ ابھینو نے پڈوچیری کی سطح پر پہلا مقام حاصل کیا۔ دیگر پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے اس طالب علم نے 99.9721 فیصد نمبر حاصل کیے اور آل انڈیا رینکنگ میں 553 واں مقام حاصل کیا۔
تمل ناڈو کے 12 طلبائ نے ملک بھر میں 138 ٹاپرز کی فہرست میں جگہ بنائی۔ وہ وینکٹ پتی ویلایودھم، شرینیکا، سندر، ونیشا ستیش، سبری، جے کرشنا، سمویدھا، نویتا، نکھل، شیوانندم، جنانی سویتھا، اور روہت میتھیو ہیں۔اس امتحان میں 22 لاکھ طلبائ نے امتحان میں شرکت کی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan